کراچی کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کے لیے کے الیکٹرک نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ فروری کے لیے جمع کروائی گئی ہے۔
درخواست کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی سے کراچی کے صارفین کو 6 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔
پی آئی اے 21 سال کے بعد نفع بخش ادارہ بن گئی، وزیر دفاع
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بجلی کی قیمت میں
پڑھیں:
کراچی میں آج پارہ 40 تک جانے کا امکان
— فاائل فوٹوکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔