ری پبلکن لیڈر ہوآن پابلو سیگورا نے امریکا کی ریاست ورجینیا کے سیکریٹری کامرس اینڈ ٹریڈ کے عہدے کا حلف لے لیا ہے۔

ریاست کے گورنر گلین ینگ کین Glenn Youngkin نے ہوآن پابلو سیگورا سے انکے عہدے کا حلف لیا۔

انہوں نے کہا کہ سیگورا کامرس اور تجارت کے شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے انتہائی قابل ہیں۔

گورنر نے یقین ظاہر کیا کہ سیگورا کی بدولت ورجینیا کاروبار کیلئے بہترین مقام بن کر ابھرے گا۔

سیگورا اس سے پہلے ریاست کے چیف ڈپٹی سیکریٹری کامرس اینڈ ٹریڈ تھے۔

رچمنڈ سے تعلق رکھنے والے سیگورا ہیلتھ کیئر اور میزبانی کی صنعتوں سے وابستہ رہے ہیں اور Youth for Tomorrow کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔

وہ پاکستانی کمیونٹی کے بھی قریب سمجھے جاتے ہیں۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان نے بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈ میں پہلی مرتبہ گولڈ میڈل جیت لیا

PHILIPPINES:

پاکستان نے بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈ میں اپنی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیت کر ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق صدیق پبلک اسکول کے عبدالرّافع پراچہ نے 35ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ (آئی بی او) میں گولڈ میڈل حاصل کیا جو فلپائن میں 20 سے 27 جولائی 2025 تک منعقد ہوا۔

پاکستانی ٹیم نے اس اولمپیاڈ میں سٹم کیریئرز پروگرام کے تحت شرکت کی جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پائیز)کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی، جن کا تعلق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ (این آئی بی جی ای) سے ہے جو پائیز کا ذیلی ادارہ ہے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے آیان اسلم نے آنرایبل مینشن حاصل کی، سعدیہ ذوالفقار (صدیق پبلک اسکول راولپنڈی) اور عروج فاطمہ (فیوژن کالج، شکرگڑھ نارووال) نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

رپورٹ کے مطابق پائیز ہر سال نیشنل سائنس ٹیلنٹ کانٹیسٹ (این ایس ٹی سی) کا انعقاد چار مضامین فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی اور ریاضی میں کرتا ہے، یہ مقابلہ نیشنل فزکس ٹیلنٹ کانٹیسٹ (این پی ٹی سی) کا توسیعی ورژن ہے جس کا آغاز 1995 میں ہوا اور 2003 سے یہ باقاعدگی سے منعقد ہو رہا ہے۔

پاکستان نے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ میں 2001 سے، میتھمیٹکس اولمپیاڈ میں 2005 اور بیالوجی اور کیمسٹری اولمپیاڈز میں 2006 سے شرکت کا آغاز کیا۔

اس پروگرام کے تحت اب تک 380 سے زائد طلبہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 140 میڈلز جیت چکے ہیں جبکہ ملک بھر کے ایچ ای سی اداروں میں منعقدہ 240 سے زیادہ تربیتی کیمپس میں 4,500 سے زائد طلبہ کو تربیت دی جا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سدرہ  قتل کیس،  رکشہ ڈرائیور کا 3 روزہ ریمانڈ منظور، گورگن اور سیکریٹری جیل منتقل
  • افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ‘دونوں ممالک کا  پابندیوں کے خاتمے پر اتفاق
  • مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • وزارت ہاؤسنگ اسلام آباد کی جانب سے محمد امین انسپکٹر اسٹیٹ آفس کراچی کے عہدے پر دوبارہ تعینات
  • افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر عائد تجارتی پابندیوں کے خاتمے پر بڑی پیش رفت
  • مرکزی صدر و نامزد مرکزی جنرل سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان کا تنظیمی دورہ ملتان، رہنمائوں سے ملاقات 
  • افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر عائد تجارتی پابندیوں کے خاتمے پر بڑی پیش رفت، دونوں ممالک کا ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندیوں کے خاتمے پر اتفاق
  • جسٹس ظفر راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • اسلام آباد؛ باپ سمیت پانی میں بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن ختم
  • پاکستان نے بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈ میں پہلی مرتبہ گولڈ میڈل جیت لیا