ہانیہ عامر اور کرینہ کپور ایک ہی لباس میں۔۔۔! سوشل میڈیا پرنئی جنگ چھڑگئی۔
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کی ایک ہی لباس میں تصاویر نے نیا مقابلہ شروع کروادیا۔جس وجہ سے دونوں کے مداح ایک ہی لباس میں دونوں میں سے کس کے لک کو پسند کریں اور کس کی لک نے زیادہ قیامت ڈھائی؟۔ سوشل میڈیا پر ایک الگ ہی بحث اور جنگ چھڑ گئی۔فیشن کی دنیا میں جب دو بڑی اسٹائل آئیکونز ایک جیسے لباس یا لک میں نظر آئیں تو موازنہ ہونا لازمی ہو جاتا ہے، حالیہ دنوں میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بالی ووڈ کی اسٹائل کوئین کرینہ کپور خان کے ایک جیسے مرر دوپٹہ لک نے سوشل میڈیا پر خاصی دھوم مچائی ہے۔ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر 1 کروڑ 80 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، حال ہی میں ایک خوبصورت آئیوری غرارہ قمیض اور مرر ورک دوپٹہ میں جلوہ گر ہوئیں۔ یہ خاص دوپٹہ بھارتی برانڈ Itrh Official کا ڈیزائن کردہ تھا، ہانیہ نے اسے نہایت نفاست اور جدت سے اسٹائل کیا اور اپنے فینز سے خوب داد وصول کی، ان کا میک اپ، ہیئر اسٹائل، اور مجموعی انداز سادگی میں خوبصورتی کی مثال بن گیا۔اس سے پہلے کرینہ کپور خان کو بھی یہی مرر ورک دوپٹہ پہنے دیکھا گیا تھا، لیکن انہوں نے اسے ایک انارکلی لباس اور روایتی جیولری کے ساتھ پہنا تھا۔ان کا انداز کافی شاہانہ، کلاسیکل اور مکمل بالی ووڈ اسٹائل میں تھا، جیولری، پرفیکٹ ہیئر اسٹائل اور اعتماد کے ساتھ کرینہ نے اس دوپٹے کو ایک بالکل مختلف لک میں پیش کیا۔جیسے ہی ہانیہ کی تصاویر سامنے آئیں، سوشل میڈیا پر موازنہ شروع ہو گیا۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ کی سادگی میں خوبصورتی ہے، وہ ہر چیز کو اپنا بنا لیتی ہیں۔کسی نے کہا کہ کرینہ کا شاہی انداز اور جیولری اس دوپٹے کے ساتھ زیادہ انصاف کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کرینہ کپور
پڑھیں:
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی
’’پیچھے تو دیکھو‘‘ ڈائیلاگ سے مشہور ہونے والے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی۔
احمد شاہ نے پیر کی صبح اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ غم ناک خبر شیئر کی تھی کہ ان کے چھوٹے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔
پوسٹ میں لکھا گیا ’’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘‘ ساتھ ہی مداحوں سے ان کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی درخواست بھی کی گئی۔
عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ اور شرارتی طبیعت کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول تھے۔ وہ اکثر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور ٹی وی پروگرامز میں دکھائی دیتے تھے، خصوصاً رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ان کی موجودگی ناظرین کو بہت پسند آتی تھی۔
عمر کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک تھے لیکن رات کو اچانک طبیعت خراب ہوئی اور انہیں قے آئی۔ قے کے باعث کوئی چیز سانس کی نالی میں چلی گئی جس کے بعد انہیں سول اسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔