ایشیائی ترقیاتی بینک نے مالی سال 2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے. آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹیکس پالیسی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے معاشی استحکام بہتر ہوا ہے.

نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافے اور مستحکم غیر ملکی زرمبادلہ مارکیٹ سے ترقی کی توقع ہے، جبکہ مالی سال 2025 میں اوسط افراط زر نمایاں طور پر کم ہو کر 6.0 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ مالی سال 2026 میں اوسط افراط زر مزید کم ہو کر 5.8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے. علاقائی اور دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کم ہے.خواتین کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت میں سرمایہ کاری سے پیداواری صلاحیت اور معاشی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔رپورٹ میں رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ بھی کم کردیا. رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔اس سے پہلے ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کی معاشی شرح نموکا تخمینہ3 فیصد لگایا تھا، جبکہ رواں مالی سال وفاقی حکومت نے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کر رکھا ہے، اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی مہنگائی کا تخمینہ مزید کم کردیاہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی اوسط مہنگائی 6 فیصد رہنے کا امکان ہے. اس سے قبل اے ڈی بی نے پاکستان کی مہنگائی کا تخمینہ 10 فیصد لگایا تھا، جبکہ وفاقی حکومت نےرواں مالی سال مہنگائی کا ہدف 12 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان کی معاشی شرح نمو ایشیائی ترقیاتی بینک نے کا امکان ہے فیصد رہنے مالی سال

پڑھیں:

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو پیشگوئی کم کر کے 2.6 فیصد کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کی پیش گوئی کم کر کے 2.6 فیصد کر دی۔

آئی ایم ایف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف کے اقدامات کی وجہ سے پیدا ہونیوالی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے عالمی اقتصادی نمو کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ 3 فیصد سے کم کر کے 2 اعشاریہ 6 فیصد کر دیا ہے، عالمی مالیاتی ادارے نے آئندہ مالی سال کیلئے بھی پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔

آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 میں آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نموکا تخمینہ 3 فیصد لگایا تھا۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2024 میں آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نموکا تخمینہ 3 اعشاریہ 2 فیصد لگایا تھا، رواں مالی سال پاکستان کے معاشی شرح نموکا مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کاخدشہ ہے۔

علاوہ ازیں ایک اور مثبت پیشرفت یہ ہوئی کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے تخمینے کو جی ڈی پی کے ایک فیصد سے کم کر کے 0.1 فیصد کر دیا ہے۔

قبل ازیں آئی ایم ایف کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.7 بلین ڈالر تک بڑھنے کی توقع کر رہا تھا جسے اب 400 ملین ڈالر تک کم کر دیا گیا ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال بھی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وزیر خزانہ کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کرنے کی نوید
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد دینے کا اعلان
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلیے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان
  • آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کر دیا
  • آئی ایم ایف رپورٹ‘ رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 3.6 سے کم کرکی2.6 فیصد کردی
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو پیشگوئی کم کر کے 2.6 فیصد کر دی
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو پیشگوئی کم کر کے 2.6 فیصد کر دی
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کی پیشگوئی کم کر کے 2.6 فیصد کر دی