کیا شاہ رخ خان دیوالیہ ہو گئے؟ نجومی نے اداکار کے ‘منّت’ چھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے 20 سال میں پہلی مرتبہ اہلیہ اور بچوں سمیت ’منت‘ کے نام سے مشہور اپنا گھر چھوڑا جس کے بعد سے اب تک وہ سرخیوں میں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ شاہ رخ خان ممبئی میں دوسری جگہ منتقل ہوئے ہیں، ان کا نیا گھر ممبئی کے پوش علاقے میں موجود ’پوجا کاسا‘ اپارٹمنٹس ہیں۔
شاہ رخ خان گزشتہ دو دہائیوں سے باندرہ کے مشہور بنگلے ’منت‘ میں رہائش پذیر ہیں، لیکن مئی سے ’منت‘ کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہونے کے باعث شاہ رخ اور ان کا خاندان عارضی طور پر ایک قریبی عمارت میں منتقل ہوگیا ہے۔
اب صحافی سدھارتھ کنن کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ نجومی گیتانجلی سکسینہ سے انٹرویو کر رہے ہیں جس میں انہوں نے ان سے ان افواہوں کے بارے میں پوچھا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہ رخ خان دیوالیہ ہو گئے ہیں۔
اسی بارے میں بات کرتے ہوئے، نجومی نے اداکار کی تاریخ پیدائش کا تجزیہ کیا اور دعویٰ کیا کہ اداکار کو اپنے کام کا جنون ہے، ٹیرو کارڈ ریڈر نے دعویٰ کیا کہ اداکار کو درحقیقت مالی مسائل کا سامنا ہے، اور اس کی وجہ شاید اداکار قرضے میں ڈوبے ہوئے ہیں، میرے کارڈز کے مطابق مالی مسائل زیادہ ہیں اور شاہ رخ خان دیوالیہ ہوگئے ہیں۔
خاتون نجومی کے مطابق شاہ رخ خان ان مسائل سے نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور قانونی جنگ بھی لڑ رہے ہیں۔
نجومی نے دعویٰ کیا کہ یہی وقت ہے جب شاہ رخ کو وہاں سے آگے بڑھنا چاہیے جہاں ابھی اس وقت وہ ہیں، اداکار کے مستقبل کے منصوبوں اور فلموں کے بارے میں پوچھے جانے پر نجومی نے دعویٰ کیا کہ فلمیں تب ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی جب وہ اگست 2025 کے بعد ریلیز ہوں گی۔
 مزیدپڑھیں:کاشتکاروں کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت نے بڑی چھوٹ دے دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان کیا کہ
پڑھیں:
طاہرہ کشیب کیا سن کر ہنسنے اور رونے لگیں؟ آیوشمان کھرانا نے بتا دیا
آیوشمان کھرانہ اہلیہ طاہرہ کشیپ کے ہمراہ—تصویر بشکریہ سوشل میڈیابالی وُوڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ طاہرہ کشیپ کو یقین نہیں تھا کہ میں اداکار بن سکتا ہوں جبکہ میرے والد کی سخت توقعات نے مجھے کالج میں نمایاں کارکردگی دکھانے اور اداکاری کے خواب کو حقیقت بنانے میں مدد دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ انٹرویو میں آیوشمان کھرانہ نے اس وقت کو یاد کیا جب وہ اور طاہرہ پنجاب یونیورسٹی میں ماس کمیونیکیشن کی ڈگری حاصل کرنے کے دوران ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے، انہوں نے انکشاف کیا کہ میں ہمیشہ سے طاہرہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک دن طاہرہ نے مجھ سے پوچھا کہ تم زندگی میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہو؟ پیسے کیسے کماؤ گے؟ میں نے اسے بتایا کہ میں اداکار بننا چاہتا ہوں۔
آیوشمان نے بتایا کہ اس موقع پر طاہرہ بیک وقت ہنسنے اور رونے لگیں، یہ سوچ کر کہ میں اداکار کیسے بن سکتا ہوں، میں اس وقت ایک کتابی کیڑا یا پڑھاکو قسم کا نوجوان تھا، میری شکل دیکھ کر کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتا تھا کہ میں اداکار بن جاؤں گا، یہاں تک کہ طاہرہ کو بھی مجھ پر یقین نہیں تھا، میں نے اپنے خود کے یقین پر بہت زیادہ بھروسہ کیا۔
بھارتی اداکار اور گلوکار آیوشمان کھرانہ نے انکشاف کیا ہے کہ والدین سے بچپن میں خوب مار کھائی ہے۔
انہوں نے اپنے والد کی وہ شرط بھی بتائی جس کے بعد انہیں اداکاری کرنے کی اجازت ملی اور کہا کہ میرے والد نے ایک شرط رکھی کہ اگر میں آرٹ کی فیلڈ اپنا کر تھیٹر کرنا چاہتا ہوں تو مجھے کالج میں ٹاپ کرنا ہو گا، تو میں نے 3 سال تک اپنے کالج میں ٹاپ کیا کیونکہ میں تھیٹر میں کیریئر بنانا چاہتا تھا، یہ مشکل تھا، لیکن وہ چاہتے تھے کہ کچھ اچھا ہو، چونکہ میں شاہ رخ خان کا مداح تھا، میں نے محسوس کیا کہ ایک تعلیم یافتہ اداکار بننا بہتر ہے، شاہ رخ سے زیادہ ذہین کوئی نہیں ہے، ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے میں نے بھی ماس کمیونیکیشن کی تعلیم حاصل کی اور بالآخر ممبئی پہنچ گیا۔
آیوشمان کو حال ہی میں فلم تھما میں دیکھا گیا تھا، آدتیہ سرپوتدار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رشمیکا مندانا، نواز الدین صدیقی، فیصل ملک اور پاریش راول نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔
دیوالی پر ریلیز ہونے والی اس فلم نے اب تک دنیا بھر میں باکس آفس پر 155.25 کروڑ بھارتی روپے کا کاروبار کیا ہے۔
آیوشمان اپنی اگلی فلم ’پتی، پتنی اور وہ ٹو‘میں نظر آئیں گے جو 2019ء کی ہٹ فلم ’پتی، پتنی اور وہ‘ کا سیکوئل ہے۔
اس فلم میں سارہ علی خان، وامیکا گبّی اور راکول پریت سنگھ بھی جلوہ گر ہوں گی، یہ فلم 4 مارچ 2026ء کو ریلیز ہو گی۔