آئیسکو نے نیپرا سے 9 روپے فی یونٹ، تھری فیز پیک آور اور فکس چارجز میں اضافہ مانگ لیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
آئیسکو نے سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں 9 روپے فی یونٹ، تھری فیز پیک آور اور فکس چارجز میں اضافہ مانگ لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا میں آئیسکو کی ملٹی ائیر ٹیرف کے سالانہ ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی، آئیسکو نے 9 روپے کا اضافہ مانگ لیا، فکس چارجز میں اضافہ بھی درخواست میں شامل ہے۔
آئیسکو نے نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے اور 3 فیز پیک آور میں اضافے کی بھی سفارش کر ڈالی۔
نیپرا اتھارٹی آئیسکو کی طرف سے دی گئی تفصیلات پر برہم ہوگئی اور آئیسکو چیف سے پوچھے گئے سوالات پر ملے جوابات غیر تسلی بخش قرار دے دیے۔
ممبر سندھ رفیق احمد شیخ نے آئیسکو کی دوبارہ سماعت رکھنے کی سفارش کردی اور کہا کہ آئیسکو چیف کی نااہلی پر فوری طور پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے، سی ای او آئیسکو اتنی بڑی کمپنی چلانے کے اہل نہیں۔
ممبر رفیق شیخ نے کہا کہ آئیسکو پہلے ہی نجکاری کی فہرست میں ہے اور اوپر سے یہ نااہلی کیسے برداشت ہوگی؟ ہمیں آئیسکو صارفین کا خیال ہے لیکن آئیسکو اعلیٰ سطح کی انتظامیہ کی نا اہلی پر افسوس ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کی جانیوالی ہے؟اہم خبرآ گئی
نیپرا نے چار حکومتی پاور پلانٹس کی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، منظوری کی صورت میں بجلی ایک روپے 9 پیسے سستی ہوجائے گی۔چار حکومتی پاور پلانٹس کی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی گئی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق نیپرا کی منظوری کی صورت میں بجلی ایک روپے 9 پیسے سستی ہوگی، درخواست حویلی بہادر شاہ، بلوکی، نندی پور اور گدو 747 پاور پلانٹ نے دی تھی۔حکام کے مطابق گدو پاور پلانٹ کی انشورنس ابھی تک نہیں ہوئی، باقی کی ہوچکی ہے۔ نیپرا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلانٹ 2014ء سے چل رہا ہے، ابھی تک انشورنس کا تعین ہورہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نظرثانی معاہدے سے حویلی بہادر شاہ سے 27، بلوکی سے 26 پیسے فی یونٹ سستی بجلی ملے گی، گدو پلانٹ سے 24 پیسے اور نندی پور سے 32 پیسے فی یونٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔حکام کے مطابق نظرثانی معاہدوں سے پاور پلانٹس کی باقی مدت تک 1500 ارب کی بچت ہوگی۔