لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دس ارب کے دعوے میں ایشو فریم نہ کرنے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔رخواست گزار کے وکیل محمد حسین چوٹیا نے دلائل دیئے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف تھا کہ ٹرائل کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے دعوے میں ابھی تک ٹرائل کورٹ نے ایشو فریم نہیں کئے ایشو فریم کئے بغیر ہرجانے کے دعوے پر کارروائی آگے نہیں بڑھائی جاسکتی۔

سکائپ پر شہباز شریف کی جگہ ان کا وکیل جواب دیتا ہے عدالت کمیشن مقرر کر دے تو شہباز شریف کے پاس جاکر ہم بھی سوال جواب کرلیں گے درخواست میں استدعا تھی کہ عدالت ٹرائل کورٹ کا ایشو فریم نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے عدالت شہباز شریف کا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے کمیشن مقرر کرنے کا حکم دے ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شہباز شریف ایشو فریم

پڑھیں:

صنعتوں کو گراؤنڈ رینٹ ادائیگی کے نوٹس کیخلاف میئر کراچی عدالت طلب

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کی جانب سے صنعتوں اور فیکٹریوں کو گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے نوٹس کیخلاف 14 برس پرانی درخواستوں میں عدالت نے میئر کراچی کو طلب کرلیا۔ 

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کے ایم سی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے درخواستیں 14 برس سے زیر التوا ہیں۔ 

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے گذشتہ سماعت پر بھی میئر کراچی کو کسی سینئر افسر کو عدالتی معاونت کے لیے بھیجنے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔ 
نوٹس کے باوجود کوئی سینئر افسر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ آئندہ سماعت پر میئر کراچی خود عدالت میں پیش ہوں۔

 عدالت نے سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔ مختلف صنعتوں اور فیکٹریوں کی جانب سے گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے نوٹس کیخلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی اور جیل میں ملاقاتیں کرنے والے رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا نئی نہروں کی تعمیر نہ کرنے کا اعلان
  • جج سے بات نہ ہونے پر علیمہ خان کمرہ عدالت میں بانی کے فوکل پرسن پر برہم 
  • اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر
  • صنعتوں کو گراؤنڈ رینٹ ادائیگی کے نوٹس کیخلاف میئر کراچی عدالت طلب
  • پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ایک اور آئینی درخواست دائر
  • پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
  • صنم جاوید کی بریت کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
  • کراچی ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس، ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت