پنجاب والے چشمہ جہلم لنک کینال سے سندھ کا پانی چوری کرتے ہیں، شرمیلا فاروقی کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کےساتھ ہمارا ایک معاہدہ ہے، ہم گرین انیشی ایٹو پروگرام کے خلاف نہیں ہے، ملک میں بارشیں پہلے ہی کم ہوئی ہے، 3 صوبوں میں قحط سالی پیدا ہوسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پاکستان پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پنجاب والے چشمہ جہلم لنک کینال سے سندھ کا پانی چوری کرتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کےساتھ ہمارا ایک معاہدہ ہے، ہم گرین انیشی ایٹو پروگرام کے خلاف نہیں ہے، ملک میں بارشیں پہلے ہی کم ہوئی ہے، 3 صوبوں میں قحط سالی پیدا ہوسکتی ہے۔
انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب پنجاب کے پاس اپنا پانی نہیں ہوگا تو دریائے سندھ کا پانی چوری ہو گا، یہ پہلے بھی دریائے سندھ کا پانی چوری کرتے رہے ہیں، ہر سال سندھ اور پنجاب کا پانی پر جھگڑا شروع ہو جاتا ہے۔ راہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ میں چاول لگا رہے ہیں لیکن گزشتہ ایک ماہ سے سندھ میں پانی نہیں ہے، پنجاب والے چشمہ جہلم لنک کینال سے پانی چوری کرتے ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کہ پانی ایسا معاملہ جس پر جنگیں ہوجاتی ہیں، سندھ میں ایسا بھی ہوتا ہے مردے کو نہلانے کے لیے بھی پانی نہیں ہوتا، ارسا آج تک پانی کی تقسیم کو منصفانہ نہیں بنا سکا، جب ملک میں پانی ہی نہیں تو نہریں کیسے بنیں گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ کا پانی چوری شرمیلا فاروقی
پڑھیں:
چند سال قبل چوری شدہ موٹر سائیکل کا ای چالان اصل مالک کے گھر پہنچ گیا
کراچی:جدید فیس لیس ای چالان چند سال قبل چوری شدہ موٹر سائیکل کے اصل مالک کے گھر بھیج دیا گیا ، شہری کے گھر چالان پہنچنے پر وہ حیرت زدہ ہوگیا، ای چالان نے اے وی ایل سی اور شہر میں پولیس کے ناکوں کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیے ہیں کہ چوری کی موٹر سائیکل شہر میں گھوم رہی ہے لیکن اسے پکڑنے والا کوئی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے ایک شہری نے انکشاف کیا کہ چند سال قبل میری موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگئی تھی جس کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کرایا تھا ، شہری نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری چوری کی جانے والی موٹر سائیکل کا ای چالان 27 اکتوبر کو 5 ہزار روپے کا موصول ہوا۔
ای چالان کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ بھی نہیں پہنا ہوا تھا ، شہری کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی متعلقہ حکام میری موٹر سائیکل برآمد تو نہیں کرا سکے تاہم اس کی خلاف ورزی کا چالان مجھے ضرور بھیج دیا گیا۔
شہری نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میری موٹر سائیکل پر جس شخص کی بغیر ہیلمٹ کے تصویر حاصل کی گئی ہے اس کا سراغ لگا کر میری موٹر سائیکل برآمد کرائی جائے۔