لاہور: موٹر سائیکل چور گینگ کا رکن گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
لاہور میں فیصل ٹاؤن پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کا رکن گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے کوٹ عبدالملک سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان مختلف مارکیٹس میں ریکی کرتے اور بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ تصویر میں ملزم کو فیصل ٹاؤن فلیٹس سے موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم نبیل سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش جاری ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسٹریٹ کریمینلز کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
ایف آئی اے گوجرانوالہ نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ایجنٹ وقاص علی کو گرفتار کر لیا ۔
حکام کے مطابق ملزم نے جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے 17 افراد کو فٹبال ٹیم ظاہر کر کے جاپان بھجوایا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا جعلی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور وزارتِ خارجہ کا جعلی این او سی تیار کیا، جنہیں استعمال کرتے ہوئے ان افراد کو جاپان کے وزٹ ویزے دلوا کر یکم جنوری 2024 کو روانہ کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہر فرد سے 40 سے 45 لاکھ روپے کے درمیان رقم وصول کی گئی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص علی کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے متعدد مقدمات ایف آئی اے گوجرانوالہ میں پہلے سے بھی درج ہیں۔
تازہ کارروائی کے دوران ادارے نے جعلی کاغذات، فٹبال فیڈریشن کے جعلی لیٹر ہیڈز اور دیگر شواہد بھی قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ۔