اسلام آباد:

وفاقی پولیس کے جوان خواتین اور خواجہ سراؤں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے لگے۔

وفاقی پولیس کے جوان بھی ہنی ٹریپ کے دھندے میں ملوث نکلے۔ خواتین اور خواجہ سراؤں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے اور پیسے لینے  میں ملوث ڈولفن اسکواڈ کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

دونوں اہلکاروں نے رابعہ نور نامی لڑکی کو ہنی ٹریپ کے لیے ہائر کیا۔ ملزمان رابعہ نورنامی خاتون  کے ذریعے ہنی ٹریپ کر  کے شہریوں سے موبائل اور نقدی چھین لیتے تھے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار راجہ جمشید اور رفیق خاتون سے رابطے میں نکلے، جس کے بعد تھانہ شالیمار پولیس نے خاتون کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد دونوں اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کے ذریعے

پڑھیں:

کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔

ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت لائبہ کے نام سے ہوئی ہے۔

لیاری: اندھی گولی سے 1 شخص زخمی قصور: شادی میں ہوائی فائرنگ کا ملزم گرفتار

قصور پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گولی لگنے سے زخمی شخص کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور میں فائرنگ  کر کے خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا
  • کراچی میں دس روز قبل گرفتار دو پولیس اہلکاروں کی گرفتاری ظاہر، ہوش ربا انکشافات
  •   وفاقی وزیر عمران  شاہ کابی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،مستحق افراد کی بروقت مالی امداد پر زور
  • ہمارے شہریوں کو کچھ ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے، وفاقی وزرا
  • پنجاب پولیس کے میٹرک پاس بچوں کیلئے مفت اسکلز ڈیولپمنٹ کورسز کا فیصلہ
  • شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
  • سکھر : خواجہ سرائوں کی ٹیموں کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچ کا انعقاد
  • تھانے میں مشتعل افراد کا ہنگامہ، پولیس فائرنگ سے 4 زخمی
  • کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق
  • کراچی، تھانے میں طلبہ کی توڑ پھوڑ، فائرنگ سے 4 زخمی