89 سالہ دھرمندر نے بیٹے سنی دیول کی فلم کے پریمیئر میں بھنگڑا ڈال کر محفل لوٹ لی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمندر نے اپنے بیٹی سنی دیول کی نئی فلم ’جات‘ کے پریمیئر پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔
ممبئی گزشتہ شب سنی دیول کی نئی فلم ’جات‘ کے پریمیئر کے موقع پر ان کے والد، مایہ ناز اداکار دھرمندر نے شرکت کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ حالیہ آنکھ کے آپریشن کے باوجود 89 سالہ اداکار نے نہ صرف پاپارازی کے لیے پوز دیے بلکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کر محفل کا رنگ جما دیا۔
دھرمندر کا خوشگوار موڈ میں اچانک ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جہاں مداح ان کی صحت اور جذبے کی تعریف کر رہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ دھرمندر نے ثابت کردیا کہ ’ایج اِز جسٹ اے نمبر‘۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
ایک اور ویڈیو میں سنی دیول کو اپنی کاسٹ کے ساتھ تقریب میں داخل ہوتے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے دیکھا گیا۔ سنی دیول نے اپنی فلم کی کاسٹ کے ساتھ پاپرازی کیلئے پوز دیئے اور ان سے گفتگو بھی کی۔
یاد رہے کہ سنی دیول کی فلم ’جات‘ کو گوپی چند مالینی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ 10 اپریل کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور ہے جس میں رندیپ ہودا، وینیت کمار سنگھ، سائمی کھیر اور ریجینا کیساندرا بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔
آخری مرتبہ سنی دیول اپنی فلم غدر 2 میں دکھائی دیئے تھے جس سنیما پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سنی دیول کی
پڑھیں:
لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
سابق خاتون ایم پی اے پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ پولیس ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعہ کے تمام شواہد بشمول ویڈیوز سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی جب کہ دیگر تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ارسلان دو روز قبل 90 اسنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ مذکورہ اسنوکر کلب اور گرفتار دیگر ملزمان سابقہ جوئے میں ریکارڈ یافتہ ہیں، خاتون کا ایک بیٹا گزشہ ماہ موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوا جس کا مقدمہ درج ہے، اسنوکر کلب سے دوسرے بیٹے کی گرفتاری کو پہلے بیٹے کے مقدمہ قتل پر دباؤ سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، سابق ایم پی اے اور اس کے شوہر نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے پولیس والوں سے شدید بدسلوکی کی۔