انسدادد ہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج پر درج 9 مقدمات میں 5 ، 5 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ  مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں میں ان کا ملازم نہیں ہوں، میں آئی جی یا ڈی جی کا ملازم نہیں ہوں۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے عمر ایوب کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔

تفتیشی کیجانب سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا گیا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا یہ کیا لوہے کے بنے ہوئے ہیں، ریکارڈ ہی نہیں آتا، جب ریکارڈ کا کہیں کبھی کوئی بہانہ کبھی احتجاج ڈیوٹی۔

عدالت نے کہا کہ اگر 20 منٹ تک ریکارڈ نہیں آتا تو ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کر دیں گے۔

پراسکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ ریکارڈ تفتیشی نے لیکر آنا وہ ابھی تک نہیں آیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں وہ انکے ملازم نہیں۔

عدالت نے عمر ایوب کی تمام 9 مقدمات میں ضمانت کنفرم کردی، عدالت نے پانچ 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت کی درخواستیں منظور کیں۔

عمر ایوب کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاون، ترنول، کوہسار 3، نون 2، آبپارہ ، اور تھانہ مارگلہ میں مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمر ایوب کی ملازم نہیں عدالت نے

پڑھیں:

راجہ بشارت کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا

ارشاد قریشی:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما راجہ محمد بشارت کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی جانب سے تحویل میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق راجہ بشارت راولپنڈی میں الیکشن ٹریبونل کے باہر این اے 55 کیس کی پیشی کے سلسلے میں موجود تھے، جہاں انہیں مختصر طور پر پولیس تحویل میں لیا گیا۔ بعد ازاں تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے انہیں چھوڑ دیا۔

رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت  کا کہنا ہے کہ میرے خلاف تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔ ہماری سیاسی اور قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ راجہ بشارت پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں میں شامل ہیں جن کے خلاف ماضی میں 9 مئی کے بعد مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے، تاہم انسداد دہشت گردی عدالت سے انہیں ان مقدمات میں ضمانت حاصل ہو چکی ہے۔

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ: ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم کی فوری گرفتاری لازمی قرار
  • اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع
  • سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم کی فوری گرفتاری لازمی قرار
  • لاہور کے 9 مئی مقدمات میں ضمانت منسوخ ہونے پر بانی پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا: اسد عمر
  • عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • راجہ بشارت کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا
  • احتجاج کیس: عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
  • 4اکتوبر احتجاج کے مقدمات؛عمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری،عدم حاضری پر ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم
  • شراب ‘غیر قانونی اسلحہ کیس ، گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار