Jang News:
2025-11-04@04:16:43 GMT

عمران خان سے ملاقات کیلئے بہن علیمہ خان کی درخواست منظور

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

عمران خان سے ملاقات کیلئے بہن علیمہ خان کی درخواست منظور

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان—فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت نے ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی درخواست منظور کر لی۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کے دوران  بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ منگل کو ہماری ملاقات تھی جو نہیں کروائی گئی۔

علیمہ خان بانیٔ پی ٹی آئی کے 2 مطالبات سامنے لے آئیں

علیمہ خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا پچھلے 2 ڈھائی سال سے پاکستان ریاستی دہشتگردی کا شکار ہے۔

علیمہ خان نے استدعا کی ہے عدالت جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دے  کہ آج ملاقات کروائی جائے۔

جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی سے ملاقات کروانے کے حوالے سے ہدایت جاری کی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علیمہ خان

پڑھیں:

عدالتی حکم کی خلاف ورزی، مسلسل غیر حاضری پر علیمہ خان کے ساتویں بار وارنٹ جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کردیے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کا کیس سنا گیا، آج بھی علیمہ خان اور ان کے وکلا پیش نہ ہوئے۔

عدالت میں بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کے مطابق نمل یونیورسٹی سمیت فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس علیمہ خان کے نام پر موجود ہیں، جب کہ جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی تھی عدالت نے ان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

مقدمے کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
  • عدالتی حکم پر مسلسل غیر حاضری‘ علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ جاری
  • علیمہ خانم کے 11 بنک اکاﺅنٹس منجمد، 5 بنکوں کو توہین عدالت کے نوٹس
  • عدالتی حکم کی خلاف ورزی، مسلسل غیر حاضری پر علیمہ خان کے ساتویں بار وارنٹ جاری
  • عدالتی حکم پر مسلسل غیر حاضری، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ جاری
  • عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
  • بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار
  • سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل