اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ  طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، افغانی ہمارے بھائی ہیں لیکن فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام غیر ملکی شہری ہمارے لیے قابل احترام ہیں، ملک میں دہشت گردی کے تناظر میں انخلا کا فیصلہ کیا گیا۔
 طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 30 اکتوبر 2023 کو غیرملکیوں کے انخلا کی پالیسی تیار کی گئی، پہلے مرحلے میں کاغذات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو واپس بھیجا گیا، دوسرے مرحلے میں 13 فروری 2025 کو افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کے لیے کابینہ نے فیصلہ کیا انہیں واپس بھیجا جائے گا اور ان کے لیے 31 مارچ 2025 کی ڈیڈلائن دی گئی جبکہ تیسرے مرحلے میں افغان کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیج رہے ہیں۔
 وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے، غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، اب تک غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 8 لاکھ 57 ہزار 157 کو واپس اپنے ممالک میں بھیجا جاچکا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ افغان شہریوں کی بڑی تعداد پاکستان میں موجود ہیں، ملکی مفاد میں افغان باشندوں کی واپسی کا فیصلہ کیا، ملک میں دہشت گردی کی کڑی افغانستان سے ملتی ہے، دنیا کی منشیات کا 40 فیصد افغانستان سے آتا ہے، پاکستان میں دہشت گردی میں افغان باشندے ملوث نکلے، افغان شہریوں کو باعزت طریقے سے واپس بھیجا جارہا ہے۔

طلال چوہدری نے کہاکہ مختلف شہروں میں ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں، ٹرانزٹ پوائنٹس پر تمام ترسہولیات فراہم کی گئی ہیں، افغان ہمارے بھائی ہیں، ان کے لیے ہمارے دل میں بہت احترام ہے لیکن زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا، جنہیں واپس بھیجا گیا وہ ویزے اور پاسپورٹ کے ذریعے واپس آسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے  کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحدی نظام کو ریگولیٹ کیا جائے گا، افغان باشندوں سے متعلق متعلقہ افغان حکام سے رابطے میں ہیں، افغان باشندوں کو واپس بسانا افغان حکومت کی ذمہ داری ہے، افغان باشندوں سے متعلق پالیسی پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لیا، افغان باشندوں سے متعلق پالیسی پاکستان کی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مقیم غیر ملکیوں افغان باشندوں طلال چوہدری واپس بھیجا فیصلہ کیا کو واپس

پڑھیں:

9 مئی واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تھے، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھے، شرپسند عناصر نے لاہور میں جناح ہاؤس سمیت مختلف سرکاری و نجی املاک کو نذرآتش کیا، اور سوشل میڈیا پر خود ویڈیوز شیئر کرکے اپنی شناخت ظاہر کی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور میں 9 مئی کو 14 مختلف مقامات پر حملے ہوئے، سرور روڈ پر پولیس اور سرکاری گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، اور تھانوں پر بھی حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات میں 82 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، محمودالرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کی سزا

ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے رہنماؤں سے رابطے میں تھے، جناح ہاؤس کے جلنے پر فاتحانہ تقاریر کی گئیں، اور پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے خود ہی اپنی کارروائیوں کی ویڈیوز آن لائن اپلوڈ کیں، جن کی بنیاد پر گرفتاریاں اور سزائیں ممکن ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ 14 مقدمات میں سے 6 میں ملزمان بری ہوئے، باقی مقدمات میں سزائیں دی جاچکی ہیں۔ ریاست ایسے واقعات پر چشم پوشی نہیں کر سکتی، اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

9 مئی پی ٹی آئی جناح ہاؤس طلال چوہدری مسلم لیگ ن وزیر مملکت داخلہ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کیخلاف مضبوط مورچہ ہے، طلال چوہدری
  • دہشتگرد گروپس افغانستان سے آپریٹ ہورہے ہیں، طلال چوہدری
  • امریکا اور اسرائیل کا غزہ جنگ بندی مذاکرات سے اچانک انخلا، حماس پر نیک نیتی کی کمی کا الزام
  • وطن لوٹنے والے افغان مہاجرین کو تشدد اور گرفتاریوں کا سامنا
  • پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے؟ طلال چوہدری
  • امریکا آنیوالے تمام غیر ملکیوں کو اب 250 ڈالرز اضافی ویزا فیس دینا ہوگی
  • بانی ٹی آئی کی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، غیر قانونی فیصلے واپس لینا ہونگے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا
  • بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، علی امین گنڈاپور
  • 9 مئی کے واقعات میں ڈی آئی جی کی آنکھ ضائع ہوئی، وہ آج بھی کوما میں ہیں: طلال چوہدری
  • 9 مئی واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تھے، طلال چوہدری