چین میں مرکزی سی پی آئی میں سال بہ سال 0.5 فیصد کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
بیجنگ : چین کے قومی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں کنزیومر پرائس انڈیکس سی پی آئی ماہانہ بنیادوں پر 0.4 فیصد اور سال بہ سال 0.1 فیصد کم ہوا۔ یہ کمی فروری کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس کم ہے۔جبکہ خوراک اور توانائی کی قیمتوں کو شامل نہ کئے جانے والے مرکزی سی پی آئی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو فروری میں گراوٹ سے سال بہ سال 0.
ان میں سے سروس کی قیمتوں میں فروری میں کمی سے سال بہ سال0.3 فیصد اضافہ ہوا۔
چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے پرائس مانیٹرنگ سینٹر نے کہا کہ کھپت کو فروغ دینے کی پالیسیوں کی بدولت چین میں اہم مصنوعات کی فروخت میں تیزی پیداہوئی ہے۔ گاڑیوں اور گھریلو برقی سازو سامان کی قیمتوں میں کمی بھی پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تانبے اور ایلومینیم جیسے نان فیرس دھاتوں کی کان کنی، پگھلنے اور رولنگ پروسیسنگ کی صنعتوں میں مصنوعات کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں سال بہ سال نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ ثقافتی ، کھیلوں اور تفریحی سامان مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں مصنوعات کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں بھی سال بہ سال اضافہ دیکھا گیا ہے۔
Post Views: 5ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو گا۔ چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج وزارت مذہبی امور میں ہوگا، جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو گا۔ چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ارکان اپنے متعلقہ صوبائی و ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوں گے، چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ واضح رہے کہ اسپارکو کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 25 جولائی 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 12 بج کر 11 منٹ پر ہو گی۔ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 19 گھنٹے 31 منٹ ہوگی۔ ترجمان اسپارکو کے مطابق آج ماہ صفر المظفر کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔