بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ویڈیو لیک ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اجے دیوگن کی آنے والی فلم ’ریڈ 2‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کرتی نظر آ رہی ہیں۔
9 اپریل 2025 کو سامنے آنے والی اس ویڈیو نے مداحوں میں فلم کے لیے جوش وخروش مزید بڑھا دیا ہے کیونکہ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے آئٹم نمبر کو پسند کیا جاتا ہے۔
ویڈیو میں تمنا کو ڈانسرز کے ساتھ رقص کرتے دکھایا گیا ہے جو کہ سیٹ پر فلمایا گیا ہے۔ اداکارہ نے اس گانے میں سفید اور سنہرے رنگ کا لباس پہن رکھا ہے، تمنا کو ان کے پچھلے آئٹم سانگ ’آج کی رات‘ کی وجہ سے نمایاں شہرت ملی ہے جس کے بعد مداحوں کو ان کے نئے گانے کا بےصبری سے انتظار ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
یاد رہے کہ اجے دیوگن کی فلم ریڈ 2 ایک سچے واقعے سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے اور یہ اجے دیوگن کی ہٹ فلم ’ریڈ‘ کا سیکوئل ہے۔ اس فلم میں تمنا بھاٹیہ جو حال ہی میں فلم ’استری 2‘ کے مقبول گانے ’آج کی رات‘ سے کامیابی حاصل کر چکی ہیں، اب ایک نئے ڈانس نمبر کے ذریعے دوبارہ سرخیوں میں آ گئی ہیں۔
اس گانے کے بول کیا ہیں اور اسے کس نے گایا ہے اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔
یاد رہے کہ تمنا بھاٹیہ اپنی نئی فلم ’اوڈیلا 2‘ کے لیے بھی خبروں کا حصہ بنی ہوئی ہیں جس کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔
مزیدپڑھیں:انڈونیشیا فلسطینیوں کے حق میں میدان میں آگیا،بہت بڑا اعلان کر دیا،جا نئے کیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تمنا بھاٹیہ
پڑھیں:
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار 89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر سنگھ جو کچھ ہی روز بعد 90 سال کے ہونے والے ہیں کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کے بیمار ہونے کی اطلاع پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں میڈیا اور مداحوں کا جم غفیر جمع ہوگیا ہے۔
زمانہ تو ہے نوکر بیوی کا، شعلے، دھرم ویر اور یملا پگلا دیوانہ جیسی فلموں سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے دھرمیندر کی بیماری کی نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
حال ہی میں ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں 89 سالہ لیجنڈری اداکار کو بھنگڑا کرتے دیکھ کر مداح محظوظ ہوئے تھے۔
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی صحت اس وقت بھی کافی قابل رشک ہے تاہم اب طبیعت کی ناسازی کی خبر سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دھرمیندر کے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول نے بتایا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کچھ ضروری ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بڑھتی عمر سے جڑے صحت کے معمول کے طبی مسائل کے باعث داخل کیا گیا ہے۔ جلد ہی گھر واپس آجائیں گے۔