کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 71پیسے سستی کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 71پیسے سستی کردی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )بجلی صارفین کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا، نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
حکومت نے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی تھی تاہم نیپرا اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کی تھی۔بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا، سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کو بھی ریلیف سے مستفید ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کراچی سمیت ملک بھر سستی کردی
پڑھیں:
ماورا حسین اور امیر گیلانی کی عید کی خوشیاں، غم میں بدل گئیں
پاکستان شوبز کی اداکارہ ماورا حسین اور ان کے شوہر امیر گیلانی کی عید کی خوشیاں غم میں بدل گئیں۔
عید کے پہلے دن جو جوڑا خوشی سے مسکراتا نظر آیا تھا، وہ اب گہرے غم میں ڈوب چکا ہے۔ ماورا اور امیر کا پیارا پالتو کتا ’یوگی‘ صرف دو سال کی عمر میں ہی انہیں ہمیشہ کےلیے چھوڑ گیا۔
عید کی رونقوں کے درمیان آنے والا یہ صدمہ دونوں اداکاروں کے لیے ناقابل برداشت ثابت ہوا۔ ماورا نے انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’ہمارے خوبصورت لڑکے، تم بہت جلدی چلے گئے۔ اتنی مختصر سی مدت میں ہمیں اتنی محبت دینے کا شکریہ۔ میرے گولڈن بوائے...میرے یوگی...لو یو...‘‘
https://www.instagram.com/reel/DKpE-QWCQkV/امیر گیلانی نے بھی جذباتی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا، ’’آج ہمارے دل کا ایک ٹکڑا ہم سے جدا ہوگیا۔ میرا بہترین دوست یوگی، جلد ملیں گے۔‘‘ انہوں نے یوگی کی پیدائش (6 جون 2023) اور وفات (8 جون 2025) کی تاریخوں کا بھی ذکر کیا۔
https://www.instagram.com/p/DKpDOwVo38K/دونوں اداکاروں نے یوگی کے ساتھ گزارے گئے قیمتی لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں، جو اس بات کی گواہ ہیں کہ یوگی ان کی زندگی کا کتنا اہم حصہ تھا۔ یوگی کی اچانک موت نے ان کی عید کی تمام خوشیاں غم میں بدل دیں، جس کے بعد انہوں نے مزید کوئی عید کی پوسٹ شیئر نہیں کی۔
سوشل میڈیا پر بھی یوگی کی موت پر صارفین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے لکھا کہ پالتو جانوروں کو کھونا اپنے بچے کو کھونے جیسا ہوتا ہے۔ وہیں کچھ صارفین نے یوگی کی مختصر عمر پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔
ماورا اور امیر کے مداحوں نے انہیں تسلی دیتے ہوئے پیار بھرے پیغامات بھیجے ہیں۔ کئی صارفین نے گزشتہ عید پر یوگی کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر کو یاد کیا اور اس پیارے پالتو کو خراج عقیدت پیش کیا۔