ڈھاکا کی مسافر خاتون کی طبیعت خراب، طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
دبئی سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پرواز میں سوار خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔
ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 501 دبئی سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ بھارتی فضائی حدود میں طیارے میں سوار ایک بنگلا دیشی خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔
پائلٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قریب ترین کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
شارجہ سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پرواز کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
اجازت ملنے پر بوئنگ 737 طیارے نے جناح ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر موجود ڈاکٹرز نے خاتون مسافر کو ہنگامی طبی امداد دی، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر خاتون مسافر کو میڈیکل ٹیم نے نجی اسپتال منتقل کیا۔
ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہے جو اگلی پرواز کی تیاری میں ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایمرجنسی لینڈنگ کی طبیعت خراب ایئر پورٹ پر خاتون مسافر لینڈنگ کی ڈھاکا کی کی پرواز
پڑھیں:
متنازع نہروں کے خلاف دھرنا، ہر گھنٹے میں صورت حال خراب ہورہی ہے، کراچی چیمبر
کراچی چیمبر نے متنازع نہروں کے خلاف پانچ روز سے سندھ اور پنجاب بارڈر پر جاری دھرنے اور شاہراہوں کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے دھرنوں کے باعث اہم شاہراہ کی بندش اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ببرلو کے قریب دھرنے سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام، سامان کی ترسیل بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راستوں کی بندش سے برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیاء بر وقت منزل تک نہیں پہنچ رہیں جبکہ روہڑی، علی واہن سمیت کئی علاقوں میں مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز پھنس گئے ہیں۔
کے سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ دھرنوں اور بندشوں سے ملکی تجارت، برآمدات اور ساکھ کو شدید خطرات لاحق ہیں، احتجاج کا حق تسلیم لیکن اقتصادی سرگرمیوں کو روکنا قابل قبول نہیں ہے۔
جاوید بلوانی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرے اور قومی کو بحال کیا جائے، دھرنے سے معیشت، روزگار اور کاروباری سرگرمیاں متاثر، صورتحال ہر گھنٹے بگڑ رہی ہے۔