تیمرگرہ میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ سمیت 2خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لوئر دیر کے علاقہ تیمر گرہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ سمیت 2خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 10اور11اپریل کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،لوئر دیر کے علاقہ تیمر گرہ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرکر خوارج کے ٹھکانے کو موثر نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں2خوارج جہنم واصل ہو گئے،ہلاک ہونے والوں میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان بھی شامل ہے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خارجی حفیظ اللہ سکیورٹی فورسزاورشہریوں پر دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا،خارجی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے خارجی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔
سندھ حکومت کی موثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا: مراد علی شاہ
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ میں مزید خوارجی کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے،پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز نے ا ئی ایس پی ا ر حفیظ اللہ
پڑھیں:
مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔
پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔