سندھ: اسلحے کی نمائش پر پولیس و رینجرز کو گرفتاری کا اختیار مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
سندھ حکومت نے اسلحے کی نمائش پر پولیس اور رینجرز کو گرفتاری کا اختیار دے دیا۔
کراچی میں پریس کانفرسن کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گاڑی میں لائسنس والا اسلحہ اپنی حفاظت کے لیے رکھ سکتے ہیں مگر اسلحے کی نمائش نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اسلحے کی نمائش پر پولیس اور رینجرز کو گرفتاری کا اختیار دے دیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیر سے اسلحے کی نمائش پر گرفتاری ہو گی ۔
شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی اللّٰہ ڈنو شر کے قاتلوں کو 2 روز میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لیگی رہنما کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عرفان صدیقی صاحب کو آئین پڑھنا چاہیے، وہ لوگوں کے مینڈیٹ کا مذاق نہ اڑائیں، عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی نہروں کی مخالفت نہیں کی، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ کینال بننے نہیں دیں گے۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں لیکن عرفان صدیقی کو ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلحے کی نمائش پر شرجیل میمن نے کہا
پڑھیں:
کراچی؛ رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار
کراچی:سندھ رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
خفیہ معلومات کی بنیاد پر سندھ رینجرز نے منگھوپیرروڈ کنواری کالونی میں آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب3 ملزمان زید اللہ عرف زیدو،نورزادہ اورحضرت عثمان کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں۔
گرفتارملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ علاقے کے لوگوں کے نمبرزشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کومہیا کرتے تھے، جس کے بعد وہ اُن نمبرزپربھتہ وصولی کے لیے کال کرتا تھا۔ گرفتارملزمان نےکنواری کالونی میں منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اورلینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتارملزم نورزادہ کا بھائی خان زادہ عرف حنظلہ اورملزم حضرت عثمان کا بھائی عمرخطاب بھی فتنۃ الخوارج کےانتہائی مطلوب کارندے تھے، جو بعد میں مارے گئے تھے۔
گرفتارملزم زید اللہ عرف زیدوتھانہ ایکسائزکورنگی اوراے این ایف کو بھی مطلوب تھا۔گرفتارملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔