اٹلی کے سرمایہ کار صوبے کے پرکشش ماحول سے استفادہ کریں، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اٹلی کے سرمایہ کار صوبے کے پرکشش ماحول سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اٹلی کے قونصل جنرل کی ملاقات ہوئی ہے جس میں گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اٹلی سے وفود کے تبادلوں اور تجارت میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔
(جاری ہے)
اس موقعے پر اٹلی کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاک اٹلی دو طرفہ تعلقات کے مزید استحکام کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں۔اٹلی قونصل جنرل نے گورنر ہاوس میں پرچم کشائی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔قونصل جنرل نے گورنر ہاوس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔اٹلی کے قونصل جنرل نے گورنر ہاوس میں امید کی گھنٹی بجائی۔اس حوالے سے قونصل جنرل نے کہا ہے کہ امید کی گھنٹی سمیت دیگر گورنر اینیشیٹیوز عوامی فلاح و بہبود کے ضمن میں انتہائی شاندار ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر ہاوس اٹلی کے نے کہا
پڑھیں:
اسلام آباد: لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل(فائل فوٹو)۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
عمران اسماعیل کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کی گئی ہے۔
عمران اسماعیل کو تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ دفعات کے تحت مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا۔ کیس سے بانی پی ٹی آئی، زرتاج گل و دیگر بری ہوچکے ہیں۔