اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف ہ ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
رپورٹ کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ضلع صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔
اس کے علاہو بونیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ستم اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے آئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
محکمہ موسمیات پاکستان نے کہا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز راولپنڈی کا شمال مشرقی علاقہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے شمال مغرب میں 60 کلو میٹر کے فاصلہ پر تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: زلزلے کے شدید جھٹکے میں زلزلے کے کے جھٹکے
پڑھیں:
صوبائی وزیر صحت کا ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ چوہنگ اور گردونواح کے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) لاہور میں جاری 7 روزہ پولیو مہم کے دوسرے روز وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے چوہنگ اور گردونواح کے علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انسدادپولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور والدین میں بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کی اہمیت اجاگر کی ۔سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر زہیب حسن خان نے پولیو مہم کی تفصیلات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں۔ خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر پولیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے کہ صوبے کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جائے۔(جاری ہے)
وزیر صحت نے کہا کہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ، خواہ مہمان ہو یا مقامی، پولیو سے بچاؤکے قطروں سے محروم نہ رہنے پائے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر بچہ محفوظ رہے۔ڈپٹی کمشنرنے انسداد پولیو مہم کی نگرانی کے دوران ٹیموں کو ہدایت دی کہ ٹیلی شیٹ اور موبائل ایپ ریکارڈنگ ایس او پیز کے مطابق مکمل کی جائے اور مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خلاف جنگ میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ آئندہ نسل کو اس موذی مرض سے مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔