مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت یوپی موڑ پر ایک موٹر سائیکل ڈمپر کے نیچے ڈالی گئی اور وڈیو بنائی گئی، ڈمپر جلانے والوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، اس کو بنیاد بنا کر لسانی فسادات کی کوشش کی گئی۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ نے شہر کی تمام قومیتوں سے پر امن احتجاج کی درخواست کی تھی، پیپلز پارٹی کی بدعنوانیوں سے متاثر یہاں رہنے والے ہیں، جب تاجروں کی دعوت پر ان کے دفاتر گیا تو لوگوں نے خوش آمدید کہا، مختلف قومیتوں نے میرے مؤقف کی حمایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہے، ہم مسلسل اپنی تحریک کے لئے کام کررہے ہیں، میرے مؤقف کی حمایت کے وجہ سے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ سامنے آیا، میرے مؤقف کی حمایت کو سبوتاژ کرنے کے لئے تاثر دیا جارہا ہے کہ لسانی فسادات کی کوشش کی جارہی ہے، شاہی سید بارہا ایم کیو ایم سے ملاقات میں تاثر دیتے رہے کہ پختون اور مہاجر ایک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیوی ٹریفک شہر کو درپیش مسائل میں سے ایک مسئلہ ہے، بڑے مسائل میں تعلیم کی سہولیات چھیننے کی کوشش ہے، انٹر کے نتائج دیکھ لیں ہمارے بچوں کو میڈیکل اور انجینیئرنگ کی تعلیم سے روکا جارہا ہے، پولیس میں بھرتیوں میں شہر کا تو چھوڑیں کوئی صوبے کا بھی نہیں ہے، ڈمپر قومیت دیکھ کرشہریوں کو نہیں کچلتا، ہم بلا تفریق حادثہ سے متاثرہ فیملیز کے گھر گئے۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش کو نقصان پہنچانے کے لئے لسانیت کا رنگ دیا گیا، ڈمپر مافیا کے لوگ گرفتار نہیں ہوئے، ملک کا بائیکاٹ کرنے والے کو گرفتار نہیں کیا گیا، میرے کارکنان کو رات تک گرفتار کیا گیا، میں رات گھر پر نہیں تھا، میں اپنا موقف بیان کرنے سے پہلے گرفتار نہیں ہونا چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی پیپلز پارٹی کی کرپشن کی بات کرتا ہے لسانیت کا رنگ دے دیا جاتا ہے، ایم کیو ایم کیوں پیپلز پارٹی کی کرپشن پر بات نہیں کرتی، آفاق احمد ملک سے بھاگنے والا نہیں ہے، ہم ملک دشمنوں سے کیوں بات کریں گے۔

آفاق احمد نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے اسمبلیوں میں پہنچنے والوں کی عوام میں جڑیں ختم ہوچکی ہیں، ضلع وسطی میں 144 لگا دی گئی، دوسری جماعتیں شہر سے باہر سے آکر جلسہ کرسکتی ہیں، ہم اپنے مسائل کے لئے احتجاج کریں تو مسئلہ ہوجاتا ہے، سیاسی جماعت کے لوگ مخبروں کی طرح ہمارے کارکنان کو گرفتار کروا رہے ہیں۔

سربراہ مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ سب جانتے ہیں فارم 47 والوں کو کراچی کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، میں نے کوئی لسانیت کی بات نہیں کی، عوام اور تاجر برادری کو مبارک باد دیتا ہوں، پولیس اور رینجرز امن کی نشانی سفید پرچم اتار رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج اور عوامی دباؤ کامیاب رہا ہے، عوامی دباؤ پر ہیوی ٹریفک میں ٹریکر اور حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں، ہمارے خلاف دہشتگردی کے مقدمات بنا دیے گئے، خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں مطالبات تسلیم نہیں کئے تو احتجاج کریں گے، ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوگا۔

آفاق احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اپنا رویہ ٹھیک کرنا چاہیے، ہم کوئی تصادم نہیں چاہتے، ہم نہیں چاہتے عوام کو کوئی تکلیف ہو، پیغام دینا چاہتا ہوں ضلع وسطی کی طرف کوئی نہیں جائے، دفعہ 144 لگانے کا مقصد یہی ہے کہ ہم کامیاب ہو گئے، ایک دن کے لئے پابندی لگانے کا کیا مطلب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ ہم باہر نکلیں اور حکومت نوٹس لے، ہمارے باہر نکلنے سے پہلے ہی ہماری کوششوں کا نوٹس لے لیا گیا ہے، سب سے کہتا ہوں کہ میں رہائش گاہ پر موجود ہوں، لوگ یہاں آئیں، میں ان کا استقبال اور شکریہ ادا کرونگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس صرف ہمارے احتجاج سے متعلق تھی، ایم کیو ایم کی شہر کے مسائل کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا، یوپی موڑ پر جو ڈمپر چلے وہ کیوں جلے؟کیونکہ یوپی موڑ پر میں نے عوام کو جوائن کرنا تھا، اس کو بنیاد بنا کر لسانی فسادات کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت ایک موٹر سائیکل ڈمپر کے نیچے ڈالی گئی اور وڈیو بنائی گئی، ڈمپر جلانے والوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، معصوم شہریوں کو گرفتار کیا گیا، مطالبہ کرتا ہوں کہ ملوث افراد کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

آفاق احمد نے کہا کہ شہر میں نان کسٹم ڈمپر چل رہے ہیں، ہم نے قوانین پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا تھا، ہمارا راستہ روکنے کے لئے ڈمپروں کو ایم کیو ایم کے ذریعے آگ لگوائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک قوانین پر سختی سے عمل نہیں کروائیں گے، ہم نے لوگوں سے سفید پرچم لیکر باہر نکلنے کی درخواست کی تھی، ہمارا کوئی باقاعدہ پروگرام نہیں تھا نا کوئی تقریر کی جانی تھی، عوام کے ساتھ مجھے بھی باہر نکلنا تھا، ضلع وسطی میں مضبوط تنظیمی ڈھانچہ بنائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لسانی فسادات کی کوشش کی ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ فاق احمد نے کہا نہیں کیا گیا پیپلز پارٹی گرفتار نہیں ایم کیو ایم ا فاق احمد کو گرفتار نہیں ہے نہیں کی کے لئے ایم کی

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار