طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف لوڈ کیا۔ کاشف کی اہلیہ کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کاشف علی 27 مارچ کو بیرون ملک سفر کیلئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جناح ٹرمینل پہنچا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف لوڈ کیا۔ کاشف کی اہلیہ کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ کاشف کی بازیابی کیلئے متعدد خطوط لکھے ہیں، لیکن کاشف کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جبکہ ایئرپورٹ پولیس کاشف کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج نہیں کر رہی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مسنگ پرسنز کا کیس سننے کے اختیارات آئینی بینچ کے پاس ہیں، یہ کیس آئینی بینچ کو ارسال کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست آئینی بینچ کو بھیج دی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مدینہ ایئرپورٹ کی مرکزی شاہراہ کا نام ولی عہد محمد بن سلمان سے منسوب کرنے کا فیصلہ
شاہ سلمان نے منگل کے روز ہدایت دی ہے کہ مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ کی مرکزی سڑک کا نام ‘شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ’ رکھا جائے۔
یہ نئی نامزد شاہراہ عمرہ و حج زائرین اور سیاحوں کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ مسجدِ نبویؐ اور مدینہ ایئرپورٹ کے درمیان آمد و رفت کو مزید آسان بناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کو خراج تحسین
یہ 13 کلومیٹر طویل سڑک مسجدِ نبویؐ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز روڈ سے ملاتی ہے جو آگے جا کر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رائل ٹرمینل تک جاتی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ مدینہ کی 3 مرکزی شاہراہوں، شاہ فیصل روڈ (پہلا رنگ روڈ)، شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز روڈ (دوسرا رنگ روڈ)، اور شاہ خالد روڈ (تیسرا رنگ روڈ) سے بھی منسلک ہوگی۔
اس سڑک کے ساتھ کئی منصوبے جاری ہیں جن میں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لیے ٹریکس کی تعمیر اور وادی قناۃ کی بحالی کا منصوبہ شامل ہے جو مدینہ کی ایک اہم وادی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منیٰ پہنچ گئے
مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں ترقیاتی اقدامات اور اسٹریٹجک منصوبوں کے آغاز میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کے اثرات مدینہ سمیت مختلف علاقوں میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب محمد بن سلمان مدینہ ایئرپورٹ