ہالی ووڈ میں اپنا جھنڈا گاڑنے کے بعد اب پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں دھوم دھام سے واپسی کر رہی ہیں، اور اس بار وہ نہ صرف اپنے فن بلکہ اپنی فیس سے بھی سب کو پیچھے چھوڑتی نظر آ رہی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’دیسی گرل‘‘ پریانکا چوپڑا دو بڑے پروجیکٹس ’ایس ایس ایم بی 29‘ اور ’کرش 4‘ کے ساتھ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پریانکا کو مہیش بابو کی فلم ’ایس ایس ایم بی 29‘ کےلیے 30 کروڑ روپے کی بھاری بھرکم فیس ادا کی جا رہی ہے، جبکہ ’کرش 4‘ میں ان کا معاوضہ بھی 20 سے 30 کروڑ روپے کے درمیان ہوگا۔ کچھ قیاس آرائیاں یہ بھی ہیں کہ وہ فکسڈ فیس کے بجائے منافع میں حصہ داری کا ماڈل اپنا سکتی ہیں، جو اب بڑے ستاروں کی نئی پسندیدہ حکمت عملی بن چکا ہے۔

’کرش 4‘ کے حوالے سے تو بات ہی کچھ اور ہے۔ ریتک روشن کے ساتھ ان کی آن اسکرین کیمسٹری ہمیشہ سے مداحوں کی پسندیدہ رہی ہے، اور اب جبکہ یہ جوڑی دوبارہ اکٹھی ہو رہی ہے، تو فلم کے پرستاروں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ ریتک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جدید ترین وی ایف ایکس اور پرجوش کہانی کے ساتھ ساتھ ’جادو‘ کا کردار بھی واپس آ رہا ہے، جو اس سیریز کے مداحوں کے لیے ایک بڑا تحفہ ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ ’کرش‘ سیریز نے ریتک روشن کو سپر اسٹار بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، اور اب ’کرش 4‘ فلم 2026 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کےلیے ابھی کافی وقت ہے، جس میں ٹیم اسکرین پلے کو مزید بہتر بنا سکے گی اور وی ایف ایکس کے شاندار مناظر تیار کر سکے گی۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارتی اداکارہ میرا وسودیون کا اپنی تیسری طلاق کا اعلان

جنوبی بھارت کی ملیالم فلموں کی اداکارہ میرا وسودیون نے اپنی تیسری طلاق کا باضابطہ اعلان کیا ہے، اس حوالے سے انکا کہنا ہے کہ اب میں اپنی زندگی کے انتہائی پرسکون اور شاندار مرحلے سے گزر رہی ہوں۔

میرا وسودیون نے اپنے تیسرے شوہر فلم کیمرہ مین وپن پوتھینکم سے اپریل 2024 میں شادی کی تھی، تاہم اب میرا نے بتایا کہ وہ اس سال اگست سے سنگل زندگی گزار رہی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا سے وپن پوتھینکم سے شادی کے موقع پر بنائی گئی تمام تصاویر بھی ہٹا دیں ہیں۔

واضح رہے کہ 43 سالہ اداکارہ اپنی ملیالم فلموں تھنماتھرا، اوروون، ویرم: فائٹ فار جسٹس اور ام اہا کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔

ایک بھارتی میڈیا ادارے کے مطابق میرا کی وپن سے ملاقات ایک ملیالم سیریز کے سیٹ پر ہوئی تھی اور دونوں نے گزشتہ برس کوئمبتور میں شادی کرلی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ’گھر تک تو دوپٹہ اوڑھ لیتیں‘ عمرہ ادائیگی سے واپسی پر اداکارہ صبا فیصل پر تنقید
  • چین کی خلائی گاڑی زمین پر واپسی میں تاخیر کیوں ہوئی؟
  • سونم کپور کے ہاں دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری، تصاویر وائرل
  • بچوں کے عالمی دن پر صبا قمر کا اہم پیغام
  • صبا قمر اور ماہرہ خان کی دشمنی، اداکارہ کا بیان سامنے آگیا
  • مہنگی لیمبورگینی کا کنجوس مالک، ٹول ٹیکس بچانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا
  • مہنگی لیمبورگینی کا کنجوس مالک، ٹول ٹیکس بچانے کی ویڈیو وائرل
  • پاک لنکا ون ڈے سیریز: سری لنکن کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر کس نے اکسایا؟ نام سامنے آگیا
  • بھارتی اداکارہ میرا وسودیون کا اپنی تیسری طلاق کا اعلان
  • انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آنے والے 170 افراد کی لیبیا سے بنگلہ دیش واپسی