سیستان میں پاکستانیوں کا قتل: ایرانی سفارتخانے کی حملے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے قتل پر بیان سامنے آیا ہے۔ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیستان کے شہر مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں پر مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ غیر انسانی اور بزدلانہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی پورے خطے کیلئے ایک مستقل اور مشترکہ خطرہ ہے، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کیلئے تمام ممالک کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ایرانی سفارت خانے نے کہا کہ یہ رجحان گزشتہ دہائیوں میں ہزاروں بےگناہ انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، خطے میں امن و استحکام کے لئے اجتماعی اور مربوط کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں، مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کی مختلف اقسام کو ختم کیا جا سکے گا۔یاد رہے کہ ایران کے صوبے سیستان کے شہر مہرستان میں دہشت گردو ں نے ایک ورکشاپ پر فائرنگ کر کے 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کر دیا تھا، قتل ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نادرا کا اہم اعلان، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
ویب ڈیسک : نادرا کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نادرا کے مطابق سعودی عرب میں مقیم (نئی شناختی دستاویزات، یا اپنے شناختی کارڈ میں تبدیلی یا تجدید کے خواہشمند) پاکستانی آئندہ ہفتے دمام میں سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ دمام میں 25 اور 26 جولائی بروز جمعہ اور ہفتہ کو صبح 9 بجے تا 3 بجے تک نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان ایمبیسی ٹیم کے ہمراہ دورہ کرے گی۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی خواتین و حضرات جو اپنی نئی شناختی دستاویزات بنوانا چاہتے ہیں یا شناختی کارڈ میں کسی قسم کی تبدیلی یا تجدید کرانا چاہتے ہوں تو وہ تمام ترکارروائی آسانی سے کرواسکتے ہیں۔
نادرا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لوگوں کو تمیمی نیو کیمپ ظھران ایسٹرن پراونس آنے کا کہا ہے جبکہ لوکیشن بھی فراہم کی گئی ہے۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے