ہم سے پانی چھین کر کیا 7 کروڑ عوام کو بھوکا ماروگے؟ شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کینالز کا مسئلہ سندھ کے عوام کیلئے جینے اور مرنے کا مسئلہ ہے، ہم سے پانی چھین کر کیا 7 کروڑ عوام کو بھوکا ماروگے؟
ٹنڈو جام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ 18 اپریل کو کینال منصوبے سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے، کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاق نے کالا باغ ڈیم تو کبھی کینال کی صورت میں سندھ پر حملہ کیا، ہماری آباد زمینوں کو پانی نہیں مل رہا اور یہ کینال نکال رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کینالوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، صدر مملکت کے پاس کسی منصوبے کی منظوری کا اختیار ہی نہیں، چند لوگ ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ 18 اپریل کو جلسہ نہیں، کینالز کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
ببرلو بائی پاس پر احتجاج کے بعد وکلا نے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید کو بند کر دیا
فائل فوٹو۔دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے خلاف ببرلو بائی پاس خیرپور پر احتجاج کے بعد وکلا نے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید کو بھی بند کردیا۔
ببرلو بائی پاس پر بیٹھے وکلا سے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن اور پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور نثار کھوڑو نے ملاقات کی۔
وکلا نے بشیر میمن کو کینال منصوبے کی منسوخی کے آرڈر سے مذاکرات مشروط کر دیے۔
پیپلز پارٹی وفد نے وکلا کو سکھر میں جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ وکلا نے کہا کہ کمیٹی کے فیصلے سے پیپلز پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
ببرلو بائی پاس سمیت نواب شاہ، حیدرآباد، لاڑکانہ، مٹیاری، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، عمرکوٹ اور دیگر شہروں میں قوم پرست جماعتوں، وکلا، طلبہ تنظیموں، فن کاروں اور دیگر نے احتجاج کیا۔
وکلا نے آج بھی سندھ بھر کی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔