کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
کوئٹہ:
کوئٹہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں پیر کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کوئٹہ کے مطابق، زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 90 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔
زلزلے کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جعفرایکسپریس منسوخ، 3 سو مسافر شٹل ٹرین کے ذریعے کوئٹہ روانہ
سبی(نیوز ڈیسک) جعفر ایکسپریس منسوخ،3سو مسافروں کو شٹل ٹرین کے ذریعے کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔
گزشتہ روزپشاورسےکوئٹہ جانےوالی جعفرایکسپریس کی روانگی سبی میں معطل کی گئی تھی،مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکٹ ہاؤس میں رہائش دی گئی تھی،گزشتہ روز دوپہر کو ریلوئے ٹریک پردھماکے کے بعد کلئیرنس آپریشن کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔
خیال رہےکہ گزشتہ روزبختیارآباداورڈمبولی کےدرمیان ریلوےٹریک کودھماکا خیزمواد سےاڑادیاگیا تھادھماکے کےنتیجے میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل نشانہ بنی،بولان میل کی بوگی نمبر سات کو جزوی نقصان پہنچا۔
Post Views: 3