کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے 189 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، جہلم اور گجرانوالہ میں کی گئیں۔ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد ،ڈیٹونیٹر، 16حفاظتی فیوز، 37 فٹ تار،  پمفلیٹ ، نقدی اور پرائمہ کارڈ برامد کیے گئے۔

مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 23 دہشت گرد گرفتار

ترجمان کے مطابق رولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتارکیا گیا۔ دونوں کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔ دیگر دہشتگردوں کی شناخت سراج، ہدایت للہ، دیدار حسین، صداقت حسین ،سلیمان خان اور زید وغیرہ کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

رواں ہفتے میں  2053 کومبنگ آپریشنز کے دوران263 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز میں 82473 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے  ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار