ڈمپر جلانے پر پہلے بھی گرفتاریاں ہوئی تھیں، اب بھی ہوئی ہیں: ترجمان حکومتِ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
ترجمان حکومتِ سندھ سمعتا افضال—فائل فوٹو
ترجمان حکومتِ سندھ سمعتا افضال نے کہا ہے کہ ڈمپر جلانے پر پہلے بھی گرفتاریاں ہوئی تھیں، اب بھی ہوئی ہیں۔
ترجمان حکومتِ سندھ اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سمعتا افضال نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اپنی ذمےداری ادا کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کو پابند کیا گیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرنا ہے۔
کراچی سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سیدنے کہا.                
      
				
انہوں نے بتایا ہے کہ 250 کے قریب ہیوی ٹریفک وہیکلز کو فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر بند کیا گیا ہے۔
سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ قانون اپنی جگہ موجود ہے، ہمیں اس پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترجمان حکومت سمعتا افضال نے کہا ہے کہ
پڑھیں:
بین الاقوامی میری ٹائم ایکسپو کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-02-10
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی خصوصی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو سینٹر کے موقع پرشرکا، غیر ملکی مہمانوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک جامع اور مؤثر سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کل 3372 افسران و اہلکارسیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے جن میں 1626 ٹریفک پولیس اہلکار، 186 اسپیشل برانچ افسرانور دیگر شعبہ جات کے تربیت یافتہ اہلکار شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق، ایکسپو سینٹر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں، کسی بھی غیر معمولی یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریپڈ ریسپانس فورس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، اور کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ بھی الرٹ رہیں گے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تعاون سے بین الاقوامی نمائش کے دوران پرامن اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جائے گا تاکہ کراچی کا مثبت اور ترقی یافتہ تشخص دنیا کے سامنے اجاگر ہو سکے۔