ہم امریکا پر انحصار کیے بغیر مزید 5 ہزار سال بھی سروائیو کر سکتے ہیں، چینی تھینک ٹینک
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
چینی تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر مسٹر وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ امریکا سے تجارتی جنگ میں چین آخری دم تک لڑنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہے۔ دنیا اتنی بڑی ہے کہ امریکا پر آکر ختم نہیں ہو جاتی۔ اسلام ٹائمز۔ چینی تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر مسٹر وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ امریکا سے تجارتی جنگ میں چین آخری دم تک لڑنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہے۔ چین کے تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وکٹر گاؤ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ دنیا اتنی بڑی ہے کہ امریکا پر آکر ختم نہیں ہو جاتی، انہوں نے کہا کہ چین 5 ہزار سال سے ہے اور اس میں زیادہ عرصہ وہ ہے جب امریکا کا وجود بھی نہیں تھا، ہم تب بھی جینا جانتے تھے۔ نائب صدر وکٹر گاؤ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا چین کو دھمکانا یا دبانا چاہتا ہے تو ہم اس صورتِ حال سے نمٹنا جانتے ہیں، ہم امریکا پر انحصار کیے بغیر مزید 5 ہزار سال بھی سروائیو کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سے تجارتی جنگ میں چین آخری دم تک لڑنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہے کہ امریکا امریکا پر
پڑھیں:
فیس بک صارفین اب مفت ویریفائیڈ بلیو ٹک حاصل کر سکتے ہیں، میٹا کا نیا پروگرام متعارف
میٹا نے فیس بک صارفین کے لیے ایک نئے ویریفکیشن پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اہل صارفین بغیر کسی فیس کے اپنی پروفائل پر ایک خصوصی ویریفائیڈ ٹک حاصل کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق اس پروگرام کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ متعلقہ اکاؤنٹ کسی حقیقی انسان کا ہے، جس سے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی اور پلیٹ فارم پر اعتماد میں اضافہ کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اپنی انسٹاگرام تصاویر کو میٹا کے اے آئی سے بچانا چاہتے ہیں؟ صرف ایک سیٹنگ تبدیل کرکے خود کو محفوظ بنائیں
میٹا کا کہنا ہے کہ اس عمل کے لیے جدید چہرہ شناختی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، جس کے ذریعے صارف کی سیلفی کا اس کی موجودہ پروفائل تصاویر سے موازنہ کیا جائے گا۔ اگر شناخت کی کامیابی سے تصدیق ہو جائے تو چند منٹوں کے اندر ویریفائیڈ ٹک جاری کر دیا جائے گا۔
ویریفائیڈ ٹک کن افراد کو مل سکے گا؟کمپنی کے مطابق اس پروگرام سے صرف وہی افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہوگی۔ شناخت کی تصدیق مکمل ہونے کے بعد یہ ویریفائیڈ ٹک فیس بک کے مختلف حصوں میں صارف کے نام کے ساتھ ظاہر ہوگا۔
البتہ میٹا نے واضح کیا ہے کہ یہ نشان روایتی ’بلیو ٹک‘ نہیں ہوگا، بلکہ اس کا مقصد صرف یہ ظاہر کرنا ہے کہ متعلقہ پروفائل ایک حقیقی فرد کی ہے۔ اس ویریفکیشن کو کسی شخص کی ساکھ، اعتبار یا قابلِ اعتماد ہونے کی ضمانت تصور نہیں کیا جائے گا۔
بلیو ٹک کے لیے سبسکرپشن کب متعارف کرائی گئی؟یاد رہے کہ میٹا نے فروری 2023 میں میٹا ویریفائیڈ سروس متعارف کرائی تھی، جس کے تحت فیس بک اور انسٹاگرام صارفین ماہانہ سبسکرپشن فیس ادا کرکے بلیو ٹک، اضافی اکاؤنٹ سیکیورٹی اور دیگر خصوصی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں اس سروس کو مرحلہ وار دنیا کے مختلف ممالک میں متعارف کرایا گیا۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ میں یوزر نیم بنانے کی سہولت: سیکیورٹی خدشات کا اظہار اور میٹا کی وضاحت
نیا مفت ویریفکیشن پروگرام اس سبسکرپشن سروس سے مختلف ہے، کیونکہ اس کے ذریعے صارفین کو صرف یہ تصدیقی نشان دیا جائے گا کہ اکاؤنٹ ایک حقیقی انسان کا ہے، جبکہ بامعاوضہ ’میٹا ویریفائیڈ‘ کے ساتھ دستیاب دیگر سہولیات اس پروگرام کا حصہ نہیں ہوں گی۔
جعلی اکاؤنٹس کے خلاف اہم قدمماہرین کے مطابق میٹا کا یہ اقدام جعلی اور خودکار اکاؤنٹس کی روک تھام، صارفین کی شناخت کے بہتر تحفظ اور پلیٹ فارم پر شفافیت بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اگر یہ پروگرام کامیاب ثابت ہوا تو مستقبل میں مزید صارفین کے لیے شناختی تصدیق کا عمل پہلے سے زیادہ آسان اور تیز ہو سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلیو ٹک جعلی اکاؤنٹس خود کار اکاؤنٹس سبسکرپشن شناختی ٹیکنالوجی فیس بک میٹا وریفائیڈ سروس متعارف