کراچی کے تمام ضلعوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
اسلام آباد : کراچی کے تمام ضلعوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا، قطرے نہ پلانے والوں میں اردو بولنے والوں کی اکثریت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی کے تمام ضلعوں میں پولیو وائرس کی موجودگی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو پولیو قطرے نہ پلانے والوں میں اکثریت اردو بولنے والوں کی ہے۔وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ 15 ہزار اردو اسپیکنگ خاندانوں نے قطرے نہیں پلائے.
خیال رہے نیشنل ریفرنس لیب میں ملک گیر ماحولیاتی نمونوں کی ٹیسٹنگ بنیادپراضلاع کے 25 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔سیوریج لائنز کے سیمپلز میں وائلڈ پولیو وائرس ون پایا گیا ہے، پولیو ٹیسٹ کیلئے ماحولیاتی نمونے 5 تا 19 مارچ لئے گئے تھے۔بلوچستان کے 9، کے پی 5 اضلاع کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹو ہیں،پنجاب کے چھ اضلاع کے سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں۔رواں سال کے پولیو پازیٹو سیمپلز کی تعداد 150 سے تجاوز کر چکی ہے. رواں سال ملک میں چھ پولیو وائرس کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ سال 2024 کے دوران ملک میں 74 پولیو وائرس کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں پولیو وائرس کی
پڑھیں:
فشریز ڈیپارٹمنٹ کی پہلی خاتون چیئرپرسن فاطمہ مجید
پاکستان فشر فوک فورم (پی ایف ایف) کی سینیئر نائب چیئرپرسن اور ماحولیاتی کارکن فاطمہ مجید کو سندھ فشریز ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن مقرر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: باپ کے بھارت کی جیل میں قید ہونے کی تکلیف نہیں بھول سکتی، سندھ فشریز ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ فاطمہ مجید
سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ سماجی و ماحولیاتی کارکن فاطمہ مجید کی تعیناتی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے سب کو ساتھ لے کر چلنے اور سندھ حکومت کے خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کے تحت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیے: دریائے نیلم کی ٹراؤٹ مچھلی میں جینیاتی تبدیلی کا انکشاف
اعلان میں کہا گیا کہ فاطمہ مجید ماہی گیر برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جو اس اہم شعبے کی سربراہی کر رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سندھ فشریز ڈیپارٹمنٹ فاطمہ مجید فشریز ڈیپارٹمنٹ