اوگرا نے اپریل کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)اوگرا نے اپریل 2025 کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ ہوا، ایس ایس جی سی ایل ٹرانسمیشن قیمت میں 5.

44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ ایس ایس جی سی ایل ڈسٹری بیوشن قیمت میں 1.06 فیصد کمی ہوئی۔
اوگرا کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق یکم اپریل 2025 سے ہو گا، جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ قیمتوں میں فرق کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ اور یو ایف جی میں کمی ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے لیے آر ایل این جی

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد:

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے۔

خزانہ ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2025 سے اگلے 15 روز تک ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر دو روپے 43 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر قیمت 265 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اس سے قبل 263 روپے دو پیسے مقرر تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے دو پیسے کا اضافہ کرکے 275 روپے 42 پیسے سے مہنگا کرکے 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟
  • پاک افغان بارڈر کی بندش: خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • آئی بی اےسکھر ، ایم ڈی کیٹ 2025 ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان
  • ایم ڈی کیٹ 2025: کراچی کے طلبہ نے میدان مار لیا، پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
  • ایل پی جی سستی، اوگرا نے قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا
  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی