وفاقی وزیر اطلاعات کا جماعت اسلامی کو خراج تحسین، اراکین اسمبلی کی تالیاں
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے حق میں تقریر کر دی۔ جس پر اراکین اسمبلی نے تالیاں بجائیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی اس ہاؤس میں نمائندگی نہیں ہے۔ ممکن ہے کہ ہمارا اس سے بہت سے ایشوز پر سیاسی اختلاف بھی ہو مگر میں الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے کئی سو ٹن سامان فلسطین کے اندر بھجوایا۔ وہ اس ایوان کا حصہ نہیں ہیں۔ مگر لوگوں نے مجھے اس ہاؤس میں بھیجا، میرا بطور مسلمان اور بطور پاکستان یہ فرض بنتا ہے کہ میں اس چیز کا اعتراف کروں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کی طرف جب سامان بھیجنا تھا تو میں نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔ حالات ایسے پیدا ہوگئے تھے کہ زمینی راستہ منقطع تھا۔ اردن اور مصر میں پاکستانی سفیروں نے وہ ذرائع پیدا کیے کہ پاکستان سے کئی ہزار ٹن سامان وہاں بھیجنا ممکن ہوا۔ اس کام میں پاکستان کی این جی اوز اور حکومت شامل ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دنیا کے چند ممالک میں شامل ہے جس نے ہزاروں ٹن سامان اپنے فلسطینی بھائیوں، بہنوں تک پہنچایا۔ یہ احساس ذمہ داری تھا۔ ہم نے امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا۔ اس کے لیے غیر معمولی کوشش کی گئی۔ وزیر اعظم نے 3 اجلاس کیے۔ ان اجلاسوں میں دونوں ممالک میں متعین پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ان سفیروں کی ذمہ داری لگائی گئی کہ یہ سامان فلسطین کے اندر پہنچنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جنوبی افریقہ کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے کہ جس نے ہمت کی اور اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ قائم کیا۔
’میں فلور آف دی ہاؤس ان تمام ممالک کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے جنوبی افریقہ کے اس کیس کو سپورٹ کیا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی عطا اللہ تارڑ فلسطین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی عطا اللہ تارڑ فلسطین کو خراج تحسین جماعت اسلامی وفاقی وزیر نے کہا کہ
پڑھیں:
غزہ کے لوگوں کیلئے احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان
کوئٹہ میں ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء کبیر شاکر نے کہا کہ بدامنی، بے روزگاری کیوجہ سے صوبے کے عوام پریشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے 26 اپریل قومی سطح پر ہڑتال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ ہڑتال کسی پارٹی تنظیم کی نہیں، بلکہ پوری قوم کی ہے۔ تاجربرادری کی حمایت خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی دفتر میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کا پاکستان کیساتھ دینی رشتہ ہے۔ بدامنی، بے روزگاری کی وجہ سے بلوچستان کے عوام پریشان ہیں۔ روزگار برائے فروخت، بارڈر بند، بدامنی اور بدعنوانی نے بلوچستان کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ بلوچستان کے عوام کے مطالبات جائز ہیں۔ حکمرانوں کو عوام کے حقوق پر توجہ دینی چاہئے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار میسر ہے نہ تعلیم و کاروبار کے مواقع ہیں۔ تاجر تجارت نہیں کرسکتے۔ ان حالات میں ہم ایوان کے اندر اور باہر مظلوموں کے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں۔