دہشتگردی کیخلاف عالمی پالیسی تیار کی جائے : محسن نقوی : مل کر کام کرینگے: امریکی ارکان کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
شکرگڑھ‘ اسلام آباد‘ لاہور (دلشاد شریف سے+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے چیلنج کا کئی ممالک کو سامنا ہے، وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے اور بلا تاخیر عمل کیا جائے۔ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد افضل خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل پر گفتگو ہوئی، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک برطانیہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے موثر کردار پر برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر داخلہ امریکی کانگریس اراکین کے وفد کے ہمراہ سکھ برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کرتار پور راہداری پہنچ گئے۔ محسن نقوی اور امریکی وفد کا درشن ڈیوڑھی کے باہر سکھ برادری کی سرکردہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔ محسن نقوی، امریکی کانگریس اراکین تھامس رچرڈ سوازی، جوناتھن جیکسن نے سکھ برادری کو بیساکھی میلے کی مبارکباد دی۔ محسن نقوی اور امریکی کانگریس اراکین کے وفد نے گوردوارہ صاحب کا دورہ کیا۔ بابا گورونانک دیو جی سے وابستہ مختلف اشیاء دیکھیں۔ محسن نقوی اور امریکی کانگریس کے وفد کو گوردوارہ صاحب کرتا رپور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ جوناتھن جیکسن نے گوردوارہ صاحب میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور تاریخی کنواں بھی دیکھا۔ محسن نقوی اور امریکی کانگریس کے وفد کو سروپا پہنایا گیا اور کرپان پیش کی گئی۔ محسن نقوی اور امریکی وفد سے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے ملاقات کی۔ سکھ برادری نے محسن نقوی اور امریکی کانگریس کے وفد کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔ وفد نے سکھ برادری کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ امریکی کانگریس اراکین کے وفد نے کرتار پور راہداری اور گوردوارہ صاحب میں سہولتوں کو سراہا۔ محسن نقوی اور امریکی وفد نے زیرو پوائنٹ کا بھی دورہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لئے بہترین سہولیات مہیا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سکھ یاتریوں کیلئے ویزا کے حصول کو آسان بنایا ہے۔ پاکستانی محبت کرنے والے اور پرامن لوگ ہیں۔ ادھر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے امریکی کانگریس کے وفد کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں پاکستان کی معاشی صلاحیتوں، صدر ٹرمپ کی ٹیرف معطلی اور ٹیکنالوجی، معدنیات و قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر روشنی ڈالی۔ بیرسٹر دانیال نے کہاکہ ٹیرف ریلیف دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو تاریخی رفتار دینے کا بے مثال موقع ہے۔ دہشتگردی‘ پائیدار حل کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا۔ امریکی اراکین کانگریس نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کو کامیاب اور مثبت قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن کانگریس جیک وارن برگ مین نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، اس شراکت داری میں معدنیات ایک اہم شعبہ ہے۔ کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ پاکستان کا دورہ شاندار رہا، ہمیں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہو گا۔ مل کر کام کریں گے، رکن کانگریس جوناتھن لوتھر جیکسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ایک سنہری موقع ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محسن نقوی اور امریکی کانگریس امریکی کانگریس اراکین گوردوارہ صاحب سکھ برادری تعلقات کو نے کہا کہ کے ساتھ وفد نے کے وفد
پڑھیں:
اینڈی پائیکرافٹ تنازع، اندازہ نہیں تھا کیا فیصلہ ہوگا، اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، محسن نقوی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد کہا ہے کہ کئی لوگوں نے میچ ریفری کے معاملے میں تعاون کیا، مسلسل اس ایشو کو دیکھ رہے تھے، خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ کیا فیصلہ ہوگا۔
محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، مجھے امید ہے آئندہ ہم کرکٹ پر فوکس کریں گے سیاست پر نہیں، ہمارا وقت کرکٹ پر لگنا چاہیے سیاست پر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم سے امید ہے، وہ عمدہ پرفارمنس دکھائے گئی، قوم کو کہوں گا کہ ٹورنامنٹ کے آخر تک انہیں سپورٹ کریں، اگر کھلاڑیوں کی خامیاں ہوں گی تو ضرور انہیں دور کریں گے، ہمارے پاس سلیکٹرز کا پینل ہے جو پرفارمنس کا جائزہ لے گا، میرا وعدہ ہے کہ کہیں کمزوری نظر آئی تو اُسے دور کریں گے۔
اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف رہا کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، انہوں نے سیاست کی، ہم نے سیاست نہیں کھیلی، ہم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے میچ ریفری کی معافی کا کہا ہے اور وہ معافی آچکی ہے۔
سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے، اینڈی پائیکرافٹ لگتا ہے بھارت کے فیورٹ ہیں، اینڈی پائیکرافٹ مستقل فکسر ہیں، وہ 90 مرتبہ بھارت کے میچز میں میچ ریفری رہے ہیں، جو کہ حیرت انگیز بات ہے۔
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ یہ ہماری فتح ہے، ایک نازک صورتحال بن گئی تھی، خوشی ہوئی کہ کوئی جذباتی فیصلہ نہیں کیا گیا، جتنی بھی بات کرنی ہو، اسے پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کے ذریعے جواب دینا ہوگا، جو بھی ہمارے جذبات مجروح ہوئے ہیں وہ آپ فیلڈ میں بتائیں کہ ہم کتنے گریٹ کرکٹ نیشن ہیں۔
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ پوسٹ میچ میں کی گئی بات مجھے بہت بُری لگی، اس کا ذمہ دار کون ہوگا، جو معافی آئی ہے، وہ اچھا اقدام ہے، کرکٹ کو کرکٹ ہی رہنے دینا چاہیے، یہ پولیٹیکل پلیٹ فارم بن جائے گا تو یہ سلسلہ پھر رکے گا نہیں، محسن نقوی نے بتایا کہ اس معاملے کی انکوائری ہوگی، اس کے ذمہ داران کا پتا لگا جائے گا۔