پی ایس ایل میں زیادہ ففٹیز فخر نے رضوان کی برابری کرلی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے لیگ میں سب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں رضوان کی برابری کرلی۔
گزشتہ روز لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل کیریئر کی 20ویں ففٹی اسکور کی، جس کے بعد انہوں نے سب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں محمد رضوان کو جوائن کرلیا۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی اب تک 20 پی ایس ایل ففٹیز بنا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ
لیگ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کے پاس ہے، وہ اب تک 33 مرتبہ 50 کے ہندسے تک پہنچ چکے ہیں، شعیب ملک نے 15 اور کولن منرو نے 13 ففٹیز بنائی ہیں ۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
عفت عمر نے پنجاب حکومت کی جانب سے دیا گیا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ اور میزبان عفت عمر نے پنجاب حکومت کی جانب سے دیئے گئے عہدے کو قبول کرنے سے معذرت کرلی۔
عفت عمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور ساتھ ہی ثقافتی مشیر کے عہدے کی پیشکش قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں عفت عمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے اس ذمہ داری کے لیے منتخب کیے جانے پر شکر گزار ہیں، تاہم غور و فکر کے بعد انہوں نے یہ پیشکش عاجزی کے ساتھ مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ محکمہ ثقافت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہیں اور اس کی کامیابی کی خواہاں ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر منظرِ عام پر آئی تھی کہ عفت عمر کو صوبے بھر میں ثقافت کی بحالی کے لیے مشیر مقرر کیے جانے کی تجویز دی گئی تھی، جس کا مقصد پنجاب کی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔