واپڈا کیلیے خریدی گئی 27 ہزار 179 ایکڑ زمین محکمے کے نام منتقل نہ ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں واپڈا کے لیے خریدی گئی 27 ہزار 179 ایکڑ زمین محکمے کے نام منتقل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں 4 ارب 85 کروڑ روپے کی زمین واپڈا کے نام منتقل نہ ہونے کا آڈٹ اعتراض زیر بحث آیا۔
آڈیٹر جنرل حکام نے بتایا کہ واپڈا نے مختلف منصوبوں کے لیے 27 ہزار 179 ایکڑ زمین حاصل کی تھی اور یہ زمین 1981 سے 2021 کے درمیان خریدی گئی، 40 سالوں سے اس زمین کو واپڈا کے نام پر منتقل نہیں کیا گیا، حاصل کردہ زمین کی غیر منتقلی کے باعث حکومت کو مالی نقصان ہوا ہے۔
سیکریٹری آبی وسائل نے بتایا کہ اس میں ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے یہ صوبائی معاملہ ہے، صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہم ہر ماہ درخواست بھیجتے ہیں لیکن وہ نہیں کرتے۔
ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ کمیٹی کو وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز کو ڈائریکشن بھیجنی چاہیے۔
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ایک سال سے بند ہونے کا انکشاف
حکام وزارت آبی وسائل نے بتایا کہ نیلم جہلم منصوبہ مئی 2024 سے بند پڑا ہے، نیلم جہلم منصوبے کی سرنگ بیٹھنے کی وجہ سے اسے بند کرنا پڑا۔
پی اے سی ارکان نے منصوبے کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
آڈٹ حکام کے مطابق نیلم جہلم منصوبے کے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی سے بھی قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا، داسو اور بھاشا ڈیم پروجیکٹس کے لیے زمین کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں۔
ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ یہاں پارلیمنٹ ہاوس سے ایم این اے گرفتار ہو جاتے ہیں ان کو ڈیم کے لیے زمین نہیں مل رہی، پاکستان میں ہونے کو سب کچھ ہو جاتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہونے کا کے لیے کے نام
پڑھیں:
بگ باس: ساتھی خاتون کی تضحیک کرنے پر سلمان خان کی طرف سے امیدواروں کی سخت سرزنش
ریئلٹی شو بگ باس 19 اس وقت ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کیے ہوئے ہے۔
اس بھارتی شو میں ہر ہفتے نئے تنازعات سامنے آ رہے ہیں، اور اس ہفتے امیدوار تنیا متل اور نیلم گیری شدید تنقید کی زد میں آئیں جب انہوں نے ساتھی امیدوار اشنور کور کے بارے میں جسمانی تضحیک پر مبنی تبصرے کیے۔
یہ بھی پڑھیے: بگ باس 19 کی میزبانی کے لیے سلمان خان کتنے سو کروڑ لے رہے ہیں؟ حیران کن انکشاف
سوشل میڈیا پر ان کے بیانات پر سخت ردِعمل دیکھنے میں آیا، جس کے بعد شو کے میزبان سلمان خان نے خود اس معاملے پر مداخلت کی۔
ویک اینڈ کا وار کے تازہ قسط میں سلمان خان نے دونوں خواتین امیدواروں کی سرزنش کی اور واضح الفاظ میں کہا کہ کسی کو بھی دوسرے شخص کی ظاہری شکل یا جسمانی خدوخال پر تبصرہ کرنے کا حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بگ باس کے گھر میں تمام امیدواروں کو ایک دوسرے کے ساتھ عزت اور احترام سے پیش آنا چاہیے۔
سلمان خان نے گفتگو کے دوران تنیا اور نیلم سے پوچھا، تنیا اور نیلم، آپ بتائیے کیا رائے ہے آپ کی اشنور کے بارے میں؟
اس پر نیلم نے مختصر جواب دیا، اچھی لگ رہی ہے۔
جبکہ تنیا نے کہا، بلکل پرنسس جیسی لگ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کا سیٹ سیل، مستقبل خطرے میں
سلمان خان نے اس موقع پر دونوں کو احساس دلایا کہ ایسے تبصرے چاہے مزاح کے طور پر کیوں نہ کیے جائیں، کسی کے لیے تکلیف دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ شو میں ہر شخص کا احترام لازم ہے، اور کسی کی ظاہری شکل پر بات کرنا نامناسب ہے۔
ناظرین نے سلمان خان کے اس رویے کو خوب سراہا اور سوشل میڈیا پر اشنور کور کے حق میں یکجہتی کا اظہار کیا۔ بہت سے صارفین نے کہا کہ سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ صرف شو کے میزبان نہیں بلکہ اصولوں پر قائم رہنے والے رہنما بھی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ بگ باس سلمان خان