اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق کوئی بات نہیں کی دوسری جانب مہمان وفد نے واضح کیا کہ ان کا پاکستان کی اندرونی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سردار ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے امریکی وفد سے ملاقات میں عاطف خان اور امجد خان کو نہیں بلایا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور چیف وہپ عامر ڈوگر کو عشائیہ پر مدعو کیا تھا۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس کے سارے ریکارڈ ہیں، یہ وہ موقع تھا کہ جب پی ٹی آئی امریکیوں سے بیٹھ کر بات کرتے جن سے وہ مدد مانگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کا معاملہ حل کیا جائے، اسپیکر ایاز صادق کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ نہروں کے معاملے پر بات کرنا چاہتے ہیں، 30 اراکین نے نہروں کے معاملے پر بات کی، اپوزیشن نے نہروں کے معاملے پر بات کرنے کا موقع گنوا دیا، پیپلز پارٹی نے کینال پر قراراد جمع کرائی تو میں نے بتایا کہ اس معاملے پر آپ نے بحث کر لی ہے۔

’میں نے کہا کہ اس پر ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بیان دیا ہے، صدارتی خطاب میں قرارداد نہیں آتی، اجلاس نہ چلانے کی کیا وجوہات تھیں حکومت جانتی ہے یہ ان کا فیصلہ ہے۔‘

اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومت کی قانون سازی کیسے ہو گی اگر ان کا کورم پورا نہ ہو، ہر معاملے پر کسی کو زبردستی نہیں بٹھا سکتا، اختر مینگل کو فون کیا، مولانا فضل الرحمٰن سے بھی رابطہ تھا، اپوزیشن کہے تو حکومتی اراکین کو بلایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پارلیمان میں خواتین کی شرکت مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، اسپیکر ایاز صادق

سردار ایاز صادق نے بتایا کہ غزہ پر پوری دنیا کو تشویش ہے، ترک اسپیکر نے فون کرکے غزہ پر کانفرنس میں مدعو کیا ہے، جہاں چند اسپیکرز کو بلایا گیا ہے، انہیں معلوم ہے کہ غزہ پر پاکستان اور پارلیمنٹ کی کیا رائے ہے۔

’غزہ پر کانفرنس میں شرکت کریں گے، جیسے ہم کشمیر کی بات کرتے ہیں ویسے فلسطین کی بات کر رہے ہیں، فلطسین میں بچے عورتیں شہید ہو رہے ہیں، مسلم امہ وہ کردار ادا نہ کر سکی جو کرنا چاہیے تھا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیکر اسحاق ڈار امریکی وفد بیرسٹر گوہر خان پی ٹی آئی پیپلز پارٹی ترکیہ ڈپٹی وزیراعظم سردار ایاز صادق عامر ڈوگر عمران خان غزہ قومی اسمبلی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیکر اسحاق ڈار امریکی وفد بیرسٹر گوہر خان پی ٹی ا ئی پیپلز پارٹی ترکیہ ڈپٹی وزیراعظم سردار ایاز صادق عامر ڈوگر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق امریکی وفد پی ٹی ا ئی معاملے پر نے کہا کہ صادق کا بات کر

پڑھیں:

نواز شریف سیاست میں متحرک کردار ادا کرتے رہیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی کی وضاحت

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کی سیاست سے لاتعلقی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے سب سے سینئر قومی راہنما اور تجربہ کار سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بچوں کو سیاسی سرگرمیوں سے  کوئی نہیں روکے گا، سینیٹر عرفان صدیقی

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پارلیمان کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں اور وفاق و پنجاب میں ان کی جماعت کی حکومت قائم ہے۔ ایسے میں ان کی سیاست سے کنارہ کشی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک بیان میں اس تاثر کی سختی سے تردید کی کہ انہوں نے نواز شریف کے سیاست میں نہ آنے سے متعلق کوئی بات کی ہے۔

ان کے مطابق، یہ من گھڑت جملہ غلط طور پر مجھ سے منسوب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے صدر بننے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی کی وضاحت

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنی سیاسی حکمت عملی کے مطابق قومی سیاست میں نہ صرف موجود ہیں بلکہ آئندہ بھی بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عرفان صدیقی مسلم لیگ ن نوازشریف

متعلقہ مضامین

  • حکومت اور ملت جعفریہ میں زائرین کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار
  • بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئینگے، سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان
  • نواز شریف سیاست میں متحرک کردار ادا کرتے رہیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی کی وضاحت
  • نواز شریف کی سیاست سے لاتعلقی کی خبریں، سینیٹر عرفان صدیقی نے وضاحت کردی
  • پی ٹی آئی قیادت کو سزائیں: پاکستانی سیاست کس طرف جا رہی ہے؟
  • اسلام آباد؛ گاڑی سمیت باپ بیٹی کے پانی میں بہہ جانے کے معاملے میں اہم پیشرفت
  • ایاز صادق کی برطانوی، ایرانی منصب سے ملاقات، مضبوط تعلقات پر اتفاق
  • تعلیم، خودمختاری کی پہلی سیڑھی ، حکومت خواتین کو قائدانہ کردار کیلئے تیار کر رہی ہے، وجیہہ قمر
  • ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
  • فلسطین،کشمیر کے حل کیلئے قراردادوں پر عمل کیا جانا چاہیے: ایاز صادق