کراچی:

ضلع کورنگی پولیس نے والد کے اندھے قتل میں اس کے حقیقی بیٹے، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار بیٹے نے کرائے کے قاتلوں کو والد کے قتل کی 3 لاکھ روپے کی سپاری دی تھی اور 50 ہزار روپے کی رقم پیشگی دی تھی۔ گرفتار ملزم والد کے کاروبار میں ہیر پھیر کرتا تھا، جس پر مقتول والد نے بیٹے کو کاروبار سے الگ کرکے گھر سے بھی نکال دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق، زمان ٹاؤن پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس اور تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے محمد متین خان نامی شہری کے قتل میں ملوث اس کے حقیقی بیٹے دانش، بہو طوبیٰ زوجہ دانش، اور بیٹے کی خاتون دوست ایمن دختر جمیل احمد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

ایس ایچ او زمان ٹاؤن انسپکٹر غلام نبی آفریدی کے مطابق 18 فروری کو زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 6، سیکٹر 51-سی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 61 سالہ سید محمد متین خان ولد سید محمد رحیم الٰہی کو قتل اور اس کے داماد کامران کو زخمی کردیا تھا۔ مقتول کے قتل کا مقدمہ داماد محمد کامران کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

زمان ٹاؤن پولیس نے واقعے کے تقریباً دو ماہ بعد مقتول سید محمد متین خان کے اندھے قتل میں ملوث اس کے حقیقی بیٹے، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول سید محمد متین خان علاقے میں کیبل کا کاروبار کرتا تھا، اور مقتول نے کاروبار میں ہیر پھیر کرنے پر اپنے بیٹے دانش کو کاروبار سے الگ کردیا تھا اور اسے گھر سے بھی نکال دیا تھا، تاہم رشتہ داروں کے کہنے پر اُسے دوبارہ گھر میں رکھا گیا لیکن کاروبار میں شامل نہیں کیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کا بیٹا اپنی خاتون دوست کے لیے پیسے چوری کیا کرتا تھا، اور قتل سے تقریباً دو ماہ قبل بھی والد متین نے بیٹے دانش کو ڈانٹا تھا، جس کے بعد گرفتار ملزم دانش نے والد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور کرائے کے قاتلوں سے رابطہ کیا۔ تین لاکھ روپے میں قتل کی سپاری طے ہوئی، جس میں پچاس ہزار روپے کی پیشگی رقم خاتون دوست ایمن سے لے کر ادا کی گئی، جبکہ باقی رقم والد کے قتل کے بعد ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعے کے دن ملزم نے بیوی سے معلومات حاصل کیں کہ والد گھر سے نکلے یا نہیں، بیوی نے مقتول کے گھر سے نکلنے کی اطلاع دی۔ ملزم کی بیوی اور خاتون دوست کو علم تھا کہ دانش اپنے والد کو قتل کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، مگر دونوں نے یہ بات پولیس یا مقتول کے دیگر اہلخانہ سے چھپائی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ کرائے کے قاتل شریف خان اور سیال خان واقعے کے بعد بنوں فرار ہوگئے تھے، اور اب معلوم ہوا ہے کہ ایک ملزم شریف کسی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد اپنی موت مر چکا ہے، جبکہ دوسرا ملزم فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ گرفتار ملزم 7 بہن بھائیوں میں سے بڑا اور 4 بیٹیوں کا باپ ہے۔ ملزم اپنے مفرور ساتھیوں کے ہمراہ دیگر ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنے والد کو قتل کروانے کا اعتراف جرم کرتے ہوئے اپنے کیے پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محمد متین خان گرفتار ملزم زمان ٹاؤن نے والد والد کے قتل میں کے بعد کے قتل کو قتل گھر سے

پڑھیں:

لاہور میں منشیات فروش خاتون گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد

لاہور:

اچھرہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی سرچ آپریشن کے دوران رکشہ چوک کے قریب کی گئی، تلاشی لینے پر خاتون کے قبضے سے 5 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔

گرفتار خاتون کی شناخت زینت بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو مبینہ طور پر ملتان روڈ سے فاضلیہ کالونی منشیات سپلائی کرنے آئی تھی۔ 

پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اچھرہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود 141/9L میں نابالغ بچے سے زیادتی کی کوشش
  • کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
  • خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار
  • اکلوتا بیٹا ایک کروڑ روپے لیکر رفوچکر یا اغوا؛ سعودیہ سے آئے والد نے مقدمہ درج کرادیا
  • لاہور میں منشیات فروش خاتون گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد
  • اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر
  • پولش خاتون کی بیٹی حوالگی کی درخواست؛ والد کو بیٹی کی ہر ہفتے والدہ سے بات کرانے کا حکم
  • کراچی: سوٹ کیس سے لاش ملنے کا معمہ حل، قاتل قریبی خاتون دوست نکلی