فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ’’ٹرپل سی پلس‘‘ سے ’’بی مائنس‘‘ تک بہتر بنانا انتہائی خوش آئند ہے:وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیش رفت عالمی برادری کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ’’ٹرپل سی پلس‘‘ سے ’’بی مائنس‘‘ تک بہتر بنانا انتہائی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی معیشت بتدریج مستحکم ہو رہی ہے.
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے حکومتی معاشی ایجنڈے کی کامیابی قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فچ کی ریٹنگ سے نہ صرف پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ ہوگا .بلکہ یہ پیش رفت سرمایہ کاری، تجارتی سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا باعث بھی بنے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور ریٹنگ میں بہتری سے صنعتی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔محمد اورنگزیب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت معاشی اصلاحات اور استحکام کے سفر کو مزید آگے بڑھائے گی تاکہ ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جاسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں معاشی صورتحال میں مزید بہتری اور استحکام متوقع ہے اور سرمایہ کاروں و مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔
واضح رہے کہ فچ نے حال ہی میں پاکستان کی غیر ملکی کریڈٹ ریٹنگ کو ’’ٹرپل سی پلس‘‘ سے بڑھا کر ’’بی مائنس‘‘ کر دیا ہے اور آؤٹ لک کو بھی مستحکم قرار دیا ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کی کریڈٹ ریٹنگ ہے وزیراعظم ریٹنگ کو کی معاشی ہے اور کہا کہ دیا ہے
پڑھیں:
پاکستان، سعودی عرب اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے، احسن اقبال
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی قیادت کو اس اہم اور تاریخی معاہدے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دفاعی شراکت داری پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاک سعودی اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا مخلص دوست اور قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف دفاعی میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دے گا بلکہ خطے کے امن، استحکام اور ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے دل ایک دوسرے کے لیے محبت اور احترام سے بھرے ہوئے ہیں، خاص طور پر پاکستانی قوم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے لیے والہانہ عقیدت اور غیر متزلزل احترام رکھتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے معرکۂ حق میں دشمن کو بدترین شکست دی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اسٹریٹجک معاہدہ نہ صرف عسکری میدان میں بلکہ معیشت، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبہ جات میں بھی دوطرفہ تعاون کو وسعت دے گا۔