وادیٔ کوئٹہ میں موسم خشک اور معتدل
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل ہے۔
اندرونِ بلوچستان شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسم معتدل اور جنوبی وسطی علاقوں میں گرم ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، خضدار اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اضلاع میں
پڑھیں:
ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کیلئے سیلابی موسم سے تحفظ کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا
مقبول سوشل میڈیا ٹک ٹاک نے سیلابی موسم کے دوران پاکستانی صارفین کے تحفظ اور درست تفصیلات تک رسائی کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔
ٹک ٹاک نے پاکستان میں مون سون کے سیلابی موسم کے دوران صارفین کو مستند اور تازہ ترین معلومات تک رسائی فراہم کرنے کی غرض سے ایک نئی سرچ گائیڈ متعارف کرائی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام پلیٹ فارم پر تحفظ اور حقائق پر مبنی آگاہی کو فروغ دینے کیلئے ٹک ٹاک کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کے تحت قدرتی آفات سے متعلق غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تصدیق شدہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔
ٹک ٹاک پر جب صارفین سیلاب سے متعلق معلومات تلاش کریں گے، تو انہیں ایک بینر نمایاں طور پر نظر آئے گا جو معتبر ذرائع سے معلومات کی تصدیق کرنے کی ترغیب دے گا۔
یہ سرچ گائیڈ صارفین کو براہِ راست نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی تک رسائی فراہم کرے گی، جہاں سے پاکستان میں قدرتی آفات سے متعلق تصدیق شدہ معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس گائیڈ میں ٹک ٹاک کے سیفٹی سینٹر پردستیاب وسائل کا لنک بھی شامل ہے اور اسی کیساتھ ٹک ٹاک کی ٹریجک ایونٹ سپورٹ گائیڈ کا لنک بھی فراہم کیا گیا ، جو پریشان کن واقعات سے متاثرہ افراد کے لیے عملی مدد فراہم کرتا ہے۔