مریم اورنگزیب—فائل فوٹو

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام وقت کا تقاضہ ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس بنائی گئی، ماضی میں ماحولیات کے تحفظ  کے لیے کام نہیں کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلے روز سے ماحول کے تحفظ  کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عزم کا عکاس ہے۔

وزیرِ اعلیٰ لاہور کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی رنگ دنیا کو دکھانا چاہتی ہیں: مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز لاہور کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی رنگ دنیاکو دیکھانا چاہتی ہیں۔

سینئر وزیر نے کہا کہ پہلی بار پنجاب میں فیول ٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم کی گئی ہیں، ماحولیاتی تحفظ فورس جدید آلات سے لیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی خوش حالی کے لیے جاری پروگرام بھی مثبت نتائج دے رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پنجاب میں عوامی فلاح اور زندگیاں بچانے  کے لیے متعدد پروگرام جاری ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز سے پہلے کسی حکومت نے ماحولیات کی بہتری کے لیے کام نہیں کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پاک-ایران سرحد پر تعینات لیویز فورس کے جوان عید کیسے مناتے ہیں؟

غلام مصطفی بزدار
ضلع پشین

جب پورا ملک عید کی خوشیوں میں مصروف ہے اور گھروں میں رونقیں سجی ہیں، ایسے میں ہمارے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنے گھر، اپنے خاندان اور اپنی خوشیوں سے دور فرائض کی راہ میں مصروف ہیں۔

بلوچستان لیویز فورس کے یہ سپاہی جو عید کے دن بھی پاک ایران سرحد کے قریب پہاڑی علاقوں میں امن کے دشمنوں کے خلاف سینہ سپر ہیں۔

قوم کے محافظ یہ جوان اپنوں سے دور اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہم سب سکون سے عید منائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان لیویز پاک ایران بارڈر پاک فوج عید

متعلقہ مضامین

  • ماحولیاتی تبدیلیاں اور بھارتی کسانوں کی خودکُشیوں میں اضافہ
  • پورے پنجاب میں ایک لاکھ صفائی ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں: مریم اورنگزیب
  • مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر عوام خوش ہے، مریم نواز
  • جوانوں کی قربانیاں اور ثابت قدمی وطن کے تحفظ کی ضمانت اور پاکستان کی اصل طاقت ہے، وزیر داخلہ
  • آلائشیں اٹھانے کیساتھ سڑکوں کو دھویا اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جائے: مریم نواز
  • پنجاب میں ملک کا سب سے بڑا صفائی آپریشن جاری، ایک لاکھ 23 ہزار ورکرز ماموں میں مصروف ہیں، مریم نواز
  • پنجاب: آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے بڑا آپریشن شروع
  • پاک-ایران سرحد پر تعینات لیویز فورس کے جوان عید کیسے مناتے ہیں؟
  • وزیراعلیٰ نے لاہور میں عالمی معیار کی ’’میٹ مارکیٹ‘‘ کا وعدہ پورا کر دیا  
  • مریم نواز آٹا، پیاز اور سبزی کی قیمت کم کرنے ہی آئی ہیں، عظمیٰ بخاری