چین اور ملائیشیا اچھے پڑوسی، دوست اور شراکت دار ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز

کوا لا لمپور : ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم  اور  چینی صدر شی جن پھنگ نے   کوالالمپور کے نیشنل پیلس میں ملاقات کی۔بدھ کے روز سلطان ابراہیم نے نیشنل پیلس اسکوائر پر شی جن پھنگ کا شاندار استقبال کیا، اور انھیں گارڈ آف آنر  پیش کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب کے بعد شی جن پھنگ نے سلطان ابراہیم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور ملائیشیا اچھے پڑوسی، دوست اور شراکت دار ہیں جو ایک دوسرے  کے قریب ہیں اور ایک خاندان کی طرح ہیں۔دونوں ممالک کے تعلقات نصف صدی پر محیط ہیں اور  ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہیں۔

صدر شی نے کہا کہ میں چین-ملائیشیا تعلقات کی طویل مدتی اور مستحکم ترقی کی رہنمائی کے لیے سپریم ہیڈ آف سٹیٹ سلطان ابراہیم کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں تاکہ   اعلیٰ سطحی تزویراتی چین-ملائیشیا ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کی جائے، اچھی ہمسائیگی، دوستی، اتحاد اور تعاون کا ایک نیا باب لکھا جائے اور چین-ملائیشیا  تعلقات کے نئے “سنہری  50سال” کا  آغاز  کیا جائے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ملائیشیا کو سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔ ہمیں ترقی کی حکمت عملیوں کی صف بندی کو گہرا کرنا چاہیے،

ایک دوسرے کی کمی  کو پورا کرنا چاہیے،  فائدہ  مند تعاون اور باہمی جیت  حاصل کرنا  چاہئیے ، اور جدیدیت کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ چین ملائیشیا کی اعلیٰ معیار کی  زرعی مصنوعات کا چینی مارکیٹ میں داخلے کا خیرمقدم کرتا ہے اور چینی کمپنیوں کو ملائشیا میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ہم ملائیشیا کے ساتھ مزید ثقافتی، سیاحتی اور تعلیمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں عوام کے درمیان باہمی مفاہمت کو بڑھایا جا سکے۔

 سلطان ابراہیم نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا ملائیشیا کا سرکاری دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم واقعہ ہے جو ملائیشیا اور چین کے تعلقات کی اعلیٰ سطح کا بھرپور مظاہرہ کرتا ہے۔ ملائیشیا چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بین الاقوامی صورتحال کیسے بدلتی ہے، ملائیشیا   چین کے ساتھ   فائدہ مند تعاون کے لیے مل کر کام کرنےاور ایک اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو فروغ  دینے کے لئے تیار ہے۔ ملاقات کے بعد شی جن پھنگ نے سلطان ابراہیم کی طرف سے  دی گئی استقبالیہ ضیافت میں شرکت کی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین اور ملائیشیا

پڑھیں:

معیشت ترقی کی راہ پر گامزن، عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ہوگیا: حمزہ شہباز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے دہلی دروازہ میں چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والی والدہ اور بچے کے گھر جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ہوگیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت اور قائد نواز شریف کی رہنمائی میں مسلم لیگ ن مسلسل خوشحالی اور عوام دوست اقدامات پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد سے پاکستان کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال ہو رہی ہے جبکہ دوست ممالک سے تعلقات اپنے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خزانہ ٹریڈ مذاکرات کی تکمیل کیلئے آج امریکہ پہنچیں گے
  • اچھے کھانوں کا شوقین ہوں، پاکستانی کھانے کی وجہ سے امریکی پرواز سے اتار دیا گیا، خبیب نورماگومیدوف
  • کومل میر کو کون اپنی بہو بنایا چاہتا ہے؟ یشما گل کا انکشاف
  • چینی صدر کی سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے امور پر اہم ہدایات
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تجارتی مذاکرات کی تکمیل کیلئے پھرامریکا روانہ
  • چینی صدر کی سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے امور پر اہم ہدایات
  • پاکستان اور آسٹریلیا معدنیات کے شعبے میں تاریخی شراکت داری پر رضامند
  • معیشت ترقی کی راہ پر گامزن، عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ہوگیا: حمزہ شہباز
  • مہنگائی کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، وزیر اعظم سے استعفے کامطالبہ
  • ملائیشیا میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ، وزیراعظم انور ابراہیم کے استعفے کا مطالبہ