امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی:(آئی پی ایس) امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد کو امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر تک رسائی دی گئی ہے، جس کے لیے وفد اڈیالہ جیل پہنچا ہے۔
وفد میں امریکی سفارت خانے کے اہل کار مائیکل پیٹرک، خاتون اہل کار ماریہ اور سکیورٹی آفیشل مہوش شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ظاہر ذاکر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کرائی گئی۔
امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر سے ملاقات کا مقصد امریکی شہری کی خیریت دریافت کرنا اور قانونی مدد سے متعلق بات چیت تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکی سفارت خانے کے اڈیالہ جیل
پڑھیں:
علی امین کی آج پھر عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آمد متوقع، سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج پھر اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جب کہ ان کا سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے داہگل کے مقام پر سیکیورٹی اسٹاف کو روک لیا اور کہا کہ اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہیں ہے۔
ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئینگے، وہ صوبائی و سیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریف کرینگے، اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بھی عمران خان کو بریف کرینگے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پارٹی امور پر بھی بات کرینگے۔
علی امین گنڈا پور گزشتہ روز بھی اڈیالہ جیل آئے تھے، ان کی گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی تھی۔