WE News:
2025-09-17@23:39:48 GMT

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے اپنا دھرنا کیوں ختم کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے اپنا دھرنا کیوں ختم کیا ہے؟

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے 20 روز بعد لکپاس کے مقام پر جاری اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 لکپاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے باعث 20 دن بعد دھرنا ختم کیا گیا۔ ماورائے آئین و قانون ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو گرفتار کیا گیا، ریاست نے ہمارے پر امن لانگ مارچ میں رکاوٹیں ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: بی این پی مینگل کا بلوچ یکجہتی کمیٹی کی حمایت میں مختلف مقامات پر احتجاج

اختر مینگل نے کہا کہ وڈھ سے لے کر مستونگ تک لوگوں نے ہمارا تاریخی استقبال کیا، لکپاس پر ہر لمحہ خطرے سے خالی نہیں تھا، پرامن سیاسی اور جمہوری احتجاج پر یقین رکھتے ہیں اور اپنی تحریک کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

سردار اخترمینگل کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے بعد عوامی رابطہ مہم تحریک کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے، عوامی رابطہ تحریک کے تحت حکومت کے خلاف بی این پی جلسے اور عوامی احتجاج کا آغاز کرے گی۔

پہلے مرحلے میں مستونگ، قلات، خضدار، سوراب میں احتجاجی جلسے، دوسرے مرحلے میں تربت، گوادر، مکران کے علاقوں میں احتجاجی جلسے اور تیسرے مرحلے میں نصیر آباد، جعفر آباد و دیگر علاقوں میں احتجاجی جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اخترمینگل کی گرفتاری کا عندیہ، بی این پی نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کردی

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سردار اختر مینگل کی جانب سے دھرنا کیوں ختم کیا گیا، اپنی پریس کانفرنس میں سردار اختر مینگل نے بتایا کہ بی این پی کی جانب سے آل  پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں نے شرکت کی، کانفرنس میں شریک جماعتوں نے  دھرنا ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔

دوسری جانب وی نیوز سے بات کرتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس میں شریک جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ کانفرنس میں جماعت اسلامی کے علاوہ تمام جماعتوں نے سردار اختر مینگل کو مشورہ دیا کہ دھرنا ختم کریں اور حکومت سے بات چیت کریں۔

تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ سردار اختر مینگل کی جانب سے دھرنا ختم کرکے عوامی تحریک شروع کرنا  سیاسی بساط میں ایک اہم چال ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دھرنے کی اہمیت کم ہوتی جارہی تھی اور حکومت دھرنے کو ختم کروانے سے متعلق مطالبات کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں تھی، ایسے میں سردار اختر مینگل کی جانب سے عوامی تحریک کو شروع کرنے کا اعلان ایک بہتر سیاسی اقدام ہے، جس کا سیاسی درجہ حرارت کو بڑھانے میں اہم کردار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بی این پی کا مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر خواتین رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی جب سے 28 مارچ کو وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔ حکومتی عدم اجازت کی بنا پر بی این پی نے کوئٹہ سے قریب لکپاس کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا، جو 20 روز تک جاری رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اختر مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی دھرنا لکپاس ماہرنگ بلوچ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اختر مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی لکپاس ماہرنگ بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل مینگل کی جانب سے کانفرنس میں بی این پی کا اعلان مینگل نے کیا گیا

پڑھیں:

نواز شریف کی آج طبی معائنے کے لیے لندن روانگی کا امکان

نواز شریف کی آج طبی معائنے کے لیے لندن روانگی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز

لاہور:(آئی پی ایس) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا آج لندن روانگی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم آج جاتی امرا رائیونڈ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے، جہاں سے وہ اولڈ ٹرمینل سے خصوصی طیارے کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے۔

جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف کی روانگی کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا لندن میں قیام تقریبا 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔ نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔

یاد رہے کہ نواز شریف نے کچھ روز قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں اپنا چیک اپ بھی کروایا تھا۔ اس سے قبل نواز شریف رواں سال جون میں لندن گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں ایک دن میں 53 فلسطینی شہید، 16 بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں تقاریر سے اسرائیل کاکچھ نہیں بگڑے گا، مسلم ممالک مشترکہ آپریشن روم بنائیں، ایران صیہونی افواج جان بوجھ کر بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے، غیر ملکی طبی ماہرین کی رپورٹ میں انکشاف کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی جانب سے پنجاب میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد کی فراہمی ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے عبرتناک شکست دیدی اسرائیل عالمی امن کیلئے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سی پیک کو روک کر پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے، سردار سلیم حیدر خان
  • سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں
  • ہائیکورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے . جسٹس محسن اختر کیانی
  • شوبز انڈسٹری بدل گئی ہے، اب ڈرامے بنا کر خود کو لانچ کیا جارہا ہے، غزالہ جاوید کا انکشاف
  • زینت امان کو اپنا آپ کبھی خوبصورت کیوں نہ لگا؟ 70 کی دہائی کی گلیمر کوئین کا انکشاف
  • ایشیا کپ، اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا مؤقف دے گا
  • مالدیپ کا پارلیمانی وفد اسپیکر عوامی مجلس کی قیادت میں پاکستان پہنچے گا
  • پاک بھارت میچ کے بعد سلمان آغا پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں کیوں نہیں گئے؟ وجہ سامنے آگئی
  • صدر آصف زرداری کا شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ
  • نواز شریف کی آج طبی معائنے کے لیے لندن روانگی کا امکان