Express News:
2025-09-18@21:28:11 GMT

کراچی میں ٹریفک حادثات میں مزید 3 اموات

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

کراچی:

کراچی میں سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز مزید تین شہری جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوکراچی میں اپنے ہی ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر شدید زخمی شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا کہ نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے خمیسو گوٹھ چانڈیو چوک کے قریب ٹرک کے نیچے کام کرنے والا 60 سالہ عزیز اللہ اچانک ٹرک چل جانے سے اسی کے ٹائروں تلے کچل کر شدید زخمی ہوگیا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

قبل ازیں لیاقت آباد تھانے کی حدود غریب آباد چوک پر ٹریفک حادثے 55 سالہ رفاقت جاں بحق جبکہ چالیس سالہ عبدرالرحمان زخمی ہوا۔

ایس ایچ او محمد یاسین نے بتایاکہ متوفی شخص راہ گیر اور زخمی شخص موٹر سائیکل پرسوارتھا حادثہ سڑک عبورکرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ٹکرکے باعث پیش آیا۔

ادھرگڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھپیا ایمبولنس کے ذریعےعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق متوفی شخص راہ گیر تھا اورمتوفی شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیزبرآمد نہیں ہوسکی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ متوفی شخص نشے کا عادی معلوم ہوتاہے،پولیس متوفی کے ورثا کو تلاش کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: متوفی شخص

پڑھیں:

کراچی، 11 سالہ بچی کی پراسرار ہلاکت، گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کا انکشاف

کراچی:

شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 51-C میں واقع ایک گھر سے 11 سالہ بچی آسیہ کی پھندا لگی لاش برآمد ہونے کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔

ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہو رہا تھا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

پولیس کے مطابق مددگار 15 کو اطلاع شہری حارث کی جانب سے دی گئی تھی۔ اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچی جہاں محلے کی ایک خاتون نے بچی کو کمرے میں پھندے سے لٹکا ہوا دیکھا تھا۔

محلہ داروں نے کپڑے کی رسی کاٹ کر بچی کو نیچے اتارا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ آسیہ کی موت گلا گھونٹنے سے واقع ہوئی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم یا ملزمان نے بچی کو پھندا لگا کر قتل کیا۔

افسوسناک پہلو یہ ہے کہ مقتولہ کے والد نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا جس کے بعد پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ واقعے سے ایک رات قبل بچی کے والدین کے درمیان شدید جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد بچی کی والدہ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 4 بچوں کی اموات، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے
  • گوجرانوالہ: مضرصحت کھانا کھانے سے 4 بچوں کی اموات،کھانے میں زہر کی تصدیق ہوگئی
  • کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان  جاں بحق، ایک زخمی
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائیں گے
  • غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز ہوجہائیں خبردار
  • کراچی، 11 سالہ بچی کی پراسرار ہلاکت، گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کا انکشاف
  • کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
  • راولپنڈی: چکوال روڈ پر ٹرالر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
  • کراچی، میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری، ٹریفک پولیس نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی