2025-09-18@23:06:24 GMT
تلاش کی گنتی: 142
«متوفی شخص»:
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ، ابتدائی تحقیقات میں پولیس دونوں واقعات کو خودکشی بتا رہی ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ حیدر علی کے نام سے کی گئی۔ جبکہ کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان...
کراچی: شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ صدیق کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے قریب لیاری ایکسپریس وے پل کے اوپر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، متوفی پیدل جا رہا تھا۔ جبکہ فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ تاہم پولیس متوفی کی شناخت کی کوششیں کر رہی ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے گڈاپ چھوٹا گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ متوفین کی لاشیں رات گئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئیں، ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی اور ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ جبکہ متوفین کی شناخت کے حوالے سے بھی پولیس کوششیں کر رہی ہے ۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش اور زخمی شخص کو ایدھی کے رضا کاروں نے سپر ہائی وے پر قائم نجی اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ نوید کے نام سے کی گئی جبکہ 28 سالہ عامر کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اس حوالے گڈاپ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا بلدیہ ناردن بائی...
کورنگی بھٹائی آباد سیکٹر ایف میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ سمیر کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر متوفی کے اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
قومی شاہراہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے تیزرفتارٹرالر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی قیمتی جانیں جانے کا سلسلہ جاری ہے، پیر کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے قومی شاہراہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 20 سالہ ذیشان ولد اکبرجان کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے ٹرالر کے شیشے توڑ دیے جبکہ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لیکراس کے...
کراچی ملیر سٹی کے علاقے کھوکرا پار نمبر2 چمن کالونی میں واقع گھر میں تیز دھارآلہ کے وار سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے واقعے کو خود کشی قراردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملیرسٹی تھانے کےعلاقےکھوکراپارنمبر2چمن کالونی گھرمیں تیزدھارآلہ کے وار سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے کھوکرا پار کے علاقے میں واقع اسپتال منتقل کردی گئی جہاں متوفی کی شناخت 22 سالہ شیر علی ولد محمد اکرم کے نام سے شناخت کی گئی۔ ایس ایچ او ملیر سٹی فراصت شاہ کا کہنا ہے کہ متوفی آئس کا نشہ کرتا تھا اورمتوفی نوجوان کسی کوپسند کرتا تھا جہاں ان کے اہلخانہ کے زریعے رشتہ بھیجا تھا اوررشتہ سے انکار پرنوجوان نے...
کراچی: شہر میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور شہری کی جان لے لی اور دوسرے شہری کو زخمی کر دیا تاہم پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر قبضے میں لے لیا۔ کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس ہمدرد کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 51 سالہ یامین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے 55 سالہ سعید کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز نے بتایا کہ حادثہ ہمدرد کٹ سے ساکران جانے والے روڈ پر...
گلستان جوہر کے علاقے بلاک 17 نعمان گرین سٹی اپارٹمنٹ میں کام کے دوران ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ عاصم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ اے سی کے کام کے دوران کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے بعدازاں متوفی کی لاش ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
نارتھ ناظم آباد ضیا الدین چورنگی کے قریب سوئی گیس کی لائن ڈالنے کے لیے کھودے گئے گڑھے میں گرنے سے محنت کش مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ اس حوالے سے ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور مٹی میں پھنسی ہوئی متوفی کی لاش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ۔ ہیڈ محرر تھانہ نارتھ ناظم آباد ذیشان نے بتایا کہ مذکورہ مقام پر سوئی گیس کی لائن ڈالنے کا کام چل رہا تھا کہ اس دوران ایک مزدور اتفاقیہ طور پر گڑھے میں گر گیا جس کی وجہ سے اسے سر پر بھی...
کراچی: لائنز ایریا میں واقع نجی اسکول کی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل سے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بریگیڈ تھانے کے علاقے لائنز ایریا میں واقع نجی اسکول کی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل سے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی، نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 25 سالہ عثمان ولد تصور حسین کے نام سے کی گئی۔ متوفی نوجوان نارتھ کراچی کا رہائشی اور نجی اسکول میں ملازمت کرتا تھا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے...
ناظم آباد میں پولیس اہلکارنے گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کرلی۔ ناظم آباد تھانےکےعلاقے ناظم آباد نمبر4مکان نمبرای 29/30 سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 30 سالہ بلال ولد احمد صدیقی کےنام سے کی متوفی پولیس اہلکاراورناظم آباد تھانے میں آئی ٹی آپریٹرتعینات تھا۔ ایس ایچ او ناظم آباد کامران حیدرکا کہنا ہے کہ متوفی پولیس اہلکارکے بھائی کے مطابق متوفی پولیس اہلکار چند روز سے کافی پریشان تھا لیکن متوفی نے اپنی پریشانی سے متعلق کسے کو کچھ نہیں بنایا۔ انھوں نے بتایا کہ شبہ ہے متوفی نے گھریلو پریشانیوں سے تنک آکر خودکشی ہے اس حوالے سے مزید تفتیش کی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک 01 ضیاء کالونی نزد عابد ٹاؤن کے قریب رہائشی گھر سے 47 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت اسماعیل ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ گلشن۔ اقبال کے مطابق موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم وجوہات جانے کیلئے لاش۔کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ متوفی کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری چاکیواڑہ سنگولین میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ پولیس کا کہا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے۔ متوفی 3 بچوں کا باپ تھا تاہم پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف فقیر محمد گوٹھ کے قریب پانی کے گڑھے سے نوجوان کی لاش ملی جو ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
لیاری چاکیواڑہ سنگولین میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ پولیس کا کہا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے۔متوفی 3 بچوں کا باپ تھا۔تاہم، پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
شہر قائد کے علاقے ملیر ملت ٹاؤن میں ڈمپر حادثے میں تین سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کے علاقے ملت ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو کچلا جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ ٹائروں تلے آکر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت عون محمد کے نام سے ہوئی۔ واقعے میں والد معمولی زخمی ہوئے تاہم موٹرسائیکل کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر ڈرائیور، کلینر کو گرفتار جبکہ گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔
سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائر جونیجو کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 50 سال کے قریب ہے جبکہ متوفی مزدور بتایا جاتا ہے جسے کام کے دوران کرنٹ لگا تھا تاہم پولیس واقعے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
کورنگی بلال کالونی نجی گارمنٹ فیکٹری میں کارگو لفٹ کے نیچے دب کر ایک نان بائی جاں بحق ہوگیا ، متوفی ایک بچے کا باپ تھا ، آبائی تعلق بہاولپور سے تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی بلال کالونی میں نجی گارمنٹ فیکٹری میں کارگو لفٹ کے نیچے دب کر ایک نان بائی جاں بحق ہوگیا، متوفی ایک بچے کا باپ تھا اور تعلق آبائی بہاولپور سے تھا ۔ متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان چھیپا اورنگ زیب کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ کاشف ولد رسول بخش کے نام سے کی گئی۔ متوفی کے بڑے بھائی محمد عربی نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا کاشف کورنگی تین نمبر کرسچن...
شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار لوڈنگ مزدا کی ٹکر سے کم عمر بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں ڈبہ موڑ کے قریب تیز رفتار لوڈنگ مزدا ٹرک کی ٹکرسے 12سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور ذر نویش خان کو گرفتار کرکے لوڈنگ مزدا ٹرک قبضے میں...
کراچی: اورنگی ٹاؤن بجلی نگر میں لوم فیکٹری میں کام کے دوران مشین میں آنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ سلطان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کام کے دوران متوفی کا مشین کی زد میں آکر شدید متاثر ہوا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ واقعہ لوم فیکٹری میں کام کے دوران پیش آیا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
سائٹ ایریا میٹروول میں بوسیدہ دیوار گرنے سے نوعمر لڑکا ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او سائٹ اے عمران آفریدی نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 10 سالہ سبحان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ پارک کی بوسیدہ دیوار گرنے کے باعث پیش آیا تھا جبکہ متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا۔ تاہم، پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
— فائل فوٹو کراچی میں اپنے 2 کمسن بچوں کے ساتھ سمندر میں کود کر خودکشی کرنے والے باپ اورنگزیب عالم کے والد نے بہو کو بیٹے، پوتے اور پوتی کی موت کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اورنگزیب عالم کے والد نے بیٹے اور پوتوں کی خودکشی کو قتل قرار دیتے ہوئے بہو کو موردِ الزام ٹھہرا دیا اور کہا کہ ایک بدکردار لڑکی میرے گھر کو کھا گئی، میرے پوتے پوتی کو مجھے سے چھین لیا۔ یہ خودکشی نہیں قتل ہے، بیٹے کو ایسا قدم اُٹھانے پر مجبور کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کو بہو کی والدہ نے بیٹی سے شادی کی پیشکش کی تھی، بیٹے نے ہماری مرضی کے...
دونوں بچوں کو سمندر میں بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، موقع پر موجود افراد انہیں بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں، بچوں کا باپ بھی ویڈیو میں نظر آ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دو دریا میں باپ کی اپنے 2 بچوں کے ساتھ سمندر میں ڈوبنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں باپ کو بچوں سمیت سمندر میں ڈوبتے اور شہریوں کو ویڈیو بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں بچوں کو سمندر میں بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، موقع پر موجود افراد انہیں بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں، بچوں کا باپ بھی ویڈیو میں نظر آ رہا ہے۔ شہریوں نے قریب پڑا کھمبا بھی ان کی طرف پھینکا، ایک بچہ...
کراچی میں دو دریا میں باپ کی اپنے 2 بچوں کے ساتھ سمندر میں ڈوبنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں باپ کو بچوں سمیت سمندر میں ڈوبتے اور شہریوں کو ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں بچوں کو دریا میں بہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، موقع پر موجود افراد انھیں بچانے کی کوششیں کررہے ہیں، بچوں کا باپ بھی ویڈیو میں نظر آرہا ہے۔ شہریوں نے قریب پڑا کھمبا بھی ان کی طرف پھینکا، ایک بچہ کافی دیر تک پانی میں تیرنے کی کوشش کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ 4 روز قبل ایک شخص نے اپنی کمسن بیٹی اور بیٹے کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی، باپ اور اس کے دونوں بچوں کی...
کراچی: کراچی میں دو روز قبل دو دریا کے مقام بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش بھی مل گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق 40 سالہ شخص نے دو بچوں کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگادی تھی، بچوں کی عمریں 6 سے 7 کے درمیان تھیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران پہلے لڑکے اور بعد ازاں لڑکی کی لاش مل گئی تھی جبکہ والد کی تلاش جاری تھی۔ والد کی لاش بھی آج صبح مل گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام اورنگزیب عالم ہے، جبکہ اس کے ساتھ بیٹا احمد اور بیٹی آیت بھی موجود تھے۔ سی ویو دو دریا پر خودکشی کرنے والا شخص اورنگی ٹاؤن ساڑھے اٹھ نمبر...
کراچی: گڈاپ کے فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے چھوٹا گیٹ گبول اسٹاپ بادام باغ کے قریب فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، نوجوان کی شناخت 17 سالہ عبدالکبیر ولد عبدالحمید کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی کا کہنا ہے متوفی نوجوان سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے ڈوبا، متوفی نوجوان کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کردیا جس پر پولیس نے متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
کراچی: کراچی میں گزشتہ روز دو دریا کے مقام بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز 40 سالہ شخص نے دو بچوں کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگادی تھی، بچوں کی عمریں 6 سے 7 کے درمیان تھیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ والد کی تلاش جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام اورنگزیب عالم ہے، جبکہ اس کے ساتھ بیٹا احمد اور بیٹی آیت بھی موجود تھے۔ سی ویو دو دریا پر خودکشی کرنے والا شخص اورنگی ٹاؤن ساڑھے اٹھ نمبر گبول گوٹھ کا رہائشی تھا۔ اورنگ زیب عالم اسکول ٹیچر تھا۔ جس...
اورنگزیب نے اپنی اہلیہ سے گھریلو معاملات کی بنا پر بچوں کی کسٹڈی کیلئے پٹیشن دائر کی ہوئی تھی۔ گزشتہ روز بچوں کی کسٹڈی متوفی کی اہلیہ کے حوالے کر دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جمعرات کے روز دو دریا کے مقام بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز 40 سالہ شخص نے دو بچوں کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی، بچوں کی عمریں 6 سے 7 کے درمیان تھیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ والد کی تلاش جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام اورنگزیب عالم ہے، جبکہ اس کے ساتھ بیٹا احمد اور بیٹی آیت...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں واقع خضراء مسجد کے قریب ایک گھر سے 27 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی حسین اپنے چھوٹے بھائی سلمان کے ہمراہ کرائے کے مکان میں مقیم تھا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ صبح جب سلمان کام پر گیا تو حسین گھر پر سورہا تھا، تاہم شام کو واپسی پر حسین مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی حسین پان کا کیبن چلاتا تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔ اہل...
سکھر میں کوئنس روڈ کے رہائشی ہندو تاجرنے کاروباری قرضے اور پریشانی کےباعث دریا میں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔ متوفی 3 بچوں کاباپ تھا، ریسکیو ٹیم نے لاش کی تلاش شروع کردی ۔ سکھر میں کوئنس روڈ کے رہائشی ہندو تاجرآکاش کمار نےدریا میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی، متوفی کے ورثا کا کہنا ہے کہ آکاش تین بچوں کاباپ تھا جس نےکاروباری قرضہ اورپریشانی کےباعث انتہائی قدم اٹھایا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کی تلاش شروع کردی ، سکھرمیں3 دنوں میں خودکشی کرنے والےافراد کی تعداد 4 ہوگئی۔ Post Views: 6
کراچی: شہر قائد میں پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ لیاری کے علاقے غریب شاہ بزنجو چوک کے قریب ایک شخص رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ عمران ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب سپر ہائی وے کاٹھور پل پر ایک راہگیر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت آصف علی کے نام سے کی گئی ہے، اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے دونوں واقعات...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں گھر سے کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق اسکیم 33 سعدی ٹاؤن میں گھر سے کئی روز پرانی لاش ملی جس کی شناخت 50 سالہ ظفر کے نام سے ہوئی تاہم وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی۔ مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاش ملیں، نوجوان سمندر میں ڈوب گیا کراچی کھارادر کے علاقے ٹاور جیلانی موبائل مارکیٹ... ریسکیو حکام نے بتایا کہ متوفی ظفر گھر میں اکیلا رہتا تھا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور شواہد اکٹھا کیے جارہے ہیں
کراچی: کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن حدید میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال اسپتال منتقل کی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ آدم کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔ دریں اثنا محمود آباد کے علاقے جونیجو ٹاؤن میں عمارت سے گر کر کمسن...
سائٹ ایریا ولیکا اسپتال کے قریب کنسٹریکشن کمپنی میں کام کے دوران گرکرایک مزدورجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا ولیکا اسپتال کے قریب واقع کنسٹریکشن کمپنی میں کام کے دوران ایک مزدورجاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ متوفی مزدورکی شناخت 24 سالہ مقصود ولد گل شیر کے نام سے کی گئی۔ متوفی مزدورن اندرون سندھ کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق متوفی شخص مستری کا کام کرتا تھا اورفیکٹری میں کام کے دوران اس نے گرم پائپ کوپکڑلیا تھا اس دوران وہ گرکرجاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی شخص کی لاش ساتھی مزدوروں کے سپرد کردی۔
بلدیہ ہزاہ کالونی میں گھر سے دو بیٹیوں کے باپ کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن راؤ شبیر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ صادق کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ اس کی دو بیٹیاں گارڈن میں چچا کے پاس رہتی ہیں اور متوفی کرایے کے گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق سمندرمیں نہانے پرعائد پابندی کے باوجود ہاکس بے سینڈزپٹ ہٹ نمبر98کے قریب ایک نوجوان سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جسے موقع پرموجود لائف گارڈ کی جانب سے ریسکیوکیا گیا اورتشویشناک حالت میں ہمالیہ کے قریب واقع اسپتال منتقل کیاگیانوجوان دران علاج دم توڑگیا، متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ ثاقب ولد علی کے نام سے کی گئی، متوفی نوجوان اورنگی ٹاون نمبر پانچ کا رہائشی تھا۔ سینڈز پٹ چوکی انچارج اے ایس آئی ذوالقرنین نے بتایا کہ متوفی نوجوان صبح اپنے 3دوستوں کے ہمراہ ہاکس بے سینڈزپٹ کے مقام پر پہنچا تھا۔ نوجوانوں کی جانب سے کوئی ہٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف حادثات میں دو افراد جاںبحق ہوگئے ۔لانڈھی ریلوے کے علاقے قذافی ٹائون کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ اربیلا ولد بچل کے نام سے کی گئی جبکہ اس حوالے سے لانڈھی ریلوے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔کورنگی ساڑھے تین نمبر اتوار بازار کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے متوفی...
کراچ میں ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئےایک نوجوان ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق سمندرمیں نہانے پرعائد پابندی کے باوجود ہاکس بے سینڈزپٹ ہٹ نمبر98 کے قریب ایک نوجوان سمندرمیں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جسے موقع پرموجود لائف گارڈ کی جانب سے ریسکیوکیا گیا اورتشویشناک حالت میں ہمالیہ کے قریب واقع اسپتال منتقل کیاگیا نوجوان دران علاج دم توڑگیا، متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ ثاقب ولد علی کے نام سے کی گئی، متوفی نوجوان اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ کا رہائشی تھا۔ سینڈزپٹ چوکی انچارج اے ایس آئی ذوالقرنین نے بتایا کہ متوفی نوجوان صبح ساڑھے کےبجے اپنے 3دوستوں کے ہمراہ ہاکس بے سینڈزپٹ کے مقام پر پہنچا تھا۔ نوجوانوں کی جانب سے کوئی ہٹ بک...
کورنگی ساڑھے تین نمبر اتوار بازار کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 28 سال کے قریب بتائی جاتی ہے اس حوالے سے پولیس متوفی کی شناخت اور حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
نیو کراچی صنعتی ایریا سیکٹر 12 ڈی میں ٹیکسٹائل مل کی چھت سے پراسرار طور پر گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس واقعے کو خودکشی قرار دے رہی ہے. متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 22 سالہ شیر احمد کے نام سے کی گئی جو کہ محنت کش تھا اس حوالے سے ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا رضوان قریشی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ٹیکسٹائل مل کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کا معلوم ہوا ہے جبکہ متوفی مزکورہ کمپنی میں کام کرتا تھا اور اس کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ شیر احمد کچھ نفسیاتی مسائل کا بھی شکار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہم ہمیشہ اپنے خیر کے کاموں کے لیے اللہ تعالیٰ سے توفیق طلب کرتے ہیں۔ توفیق کے معنی ہیں: ’’کسی مقصد ِ خیر کے لیے قدرت کی طرف سے اسباب کو سازگار بنا دینا، موافق بنادینا، رکاوٹوں کو رفع اور دفع کرنا‘‘۔ حالیہ پاک بھارت جنگ میں اللہ تعالیٰ کی توفیقات وعنایات شامل رہیں اور پاکستان کو ہر لحاظ سے اپنے سے کئی گنا دشمن پر برتری نصیب ہوئی۔ یہ ایسی واضح برتری تھی کہ بھارت کے تمام تر مکرو فریب، جھوٹ اور غلط خبروں پر مشتمل پروپیگنڈے کے باوجود دنیا نے پاکستان کی واضح برتری کو تسلیم کیا، خاص طور پر پاکستانی فضائیہ کی برتری بہت واضح اور نمایاں رہی، دنیا اب تک اس کے حقائق کو...
نارتھ کراچی کے گھر میں آگ لگنے سے چھت پر سویا ہوا پولیس کانسٹیبل جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق سرسید تھانے کے علاقے مکان نمبر ایل 804، نارتھ کراچی سیکٹر7/A بلال کالونی کچی آبادی شیشہ ہوٹل کے قریب گھر سے ایک شخص کی سوختہ لاش ملی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 55 سالہ حاجن ولد جمن کے نام سے کی گئی۔ جھلس کو جاں بحق ہونے والا شخص پولیس کانسٹیبل تھا جو پولیس ہیڈ کوارٹر ویسٹ میں تعینات تھا۔ متوفی گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا۔ جمعرات کی شب گھر میں آگ لگ گئی۔ متوفی چھت پر...
ریاض: سعودی عرب کے شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد السعود بن فیصل آل سعود انتقال کرگئے ۔ ان کے انتقال کی خبر سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی ۔ متوفی کی نماز جنازہ ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔ ایوان شاہی نے متوفی کے لئے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ۔دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات بھی موصول ہورہے ہیں۔ Post Views: 2
شہر قائد کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکرنے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے باعث موٹرسائیکل پرسوار شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 51 سالہ محمد ہاشم ولد اخترعلی کے نام سے ہوئی جو ورنگی نمبرڈھائی کے رہائشی تھے۔ ایس ایچ او محمد علی نیازی کے مطابق حادثے کے بعد واٹرٹینکرکا ڈرائیورموقع پرسے فرارہوگیا پولیس نے واٹرٹینکر کوقبضے میں لیکرڈرائیورکی تلاش شروع کردی جبکہ قانونی کاروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
فائل فوٹو۔ حیدرآباد کے سب ڈویژن لطیف آباد میں فلیٹ سے ایک شخص کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔پولیس کے مطابق متوفی کے بیوی اور بچےکراچی میں رہتےتھے، جبکہ وہ فلیٹ میں اکیلا مقیم تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق شہری کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 سی ہوم لینڈ اپارٹمنٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا جبکہ متوفی کے چہرے پر خون بھی لگا ہوا پایا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لیکر ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی۔ اس حوالے سے گلشن اقبال پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 40 سے 45 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ ابتدائی طور پر لاش 24 گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہے۔ متوفی کے جسم پر بظاہر کوئی تشدد یا چوٹ...
گلستان جوہر کے علاقے بلاک 12 میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرنے سے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 52 سالہ عابد عباس کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے شارع فیصل پولیس کے ڈیوٹی افسر کا کہنا ہے کہ متوفی ذہنی مسائل کا شکار تھا جو گھر کے زیر زمین ٹینک میں گر کر ڈوبنے سے جاں بحق ہوا ہے۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
کراچی: سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور ڈی بھٹو چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نوجوان گہرے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چھیپا کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد متوفی کی لاش نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سرجانی محمد علی شاہ نے بتایا کہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد نوجوان مین ہول میں جا گرا جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ جاں بحق نوجوان کی عمر 23 سال کے قریب بتائی جاتی ہے، چھیپا حکام کا کہنا ہے...
منگھوپیر کے علاقے شیدی گوٹھ مزار کے قریب زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرنے والا کمسن بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت چار سالہ رشید کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے سعید آباد میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 30 سالہ ہیڈ کانسٹیبل آصف کے نام سے ہوئی ہے، جو سعید آباد تھانے میں تعینات تھا۔ واقعے کے وقت وہ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل سلپ ہو گئی اور وہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، متوفی کی لاش سول اسپتال منتقل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ قربانی کے اس فلسفے کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں بھی وہ قربانی کا وہ جذبہ اللہ کی رضا کے لیے اپنے بچہ قربان کر دینا اور باپ اور بیٹے کی ایسی محبت جو دنیا میں مثال بن گئی اور اللہ کو وہ ادا اتنی پسند آئی کہ وہ مسلمانوں کے اوپر اس کو واجب کر دیا گیا۔ دنیا میں جانور بھی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔دیکھیں کتنے اطاعت ہے ان جانوروں کے اندر وہ بھی اللہ کی رضا کے لیے اپنے قربان ہو رہے ہیں تو ہمیں اور آپ کو چاہیے کہ دنیا میں جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں چارافراد جاں بحق ہوگئے ٹریفک حادثات ،اسٹیل ٹائون ،سائٹ سپرہائی وے ،الفلاح اورکلری تھانے کی حدود میں پیش آئے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹائون تھانے کے حدود گھگھر پھاٹک زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میںا یک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ فضل رحمان ولد گل زمان کے نام سے کی گئی متوفی شخص موٹرسائیکل پرسوار تھااور تیزرفتاررکشے کی ٹکر سے جاں بحق ہوا۔سپرہائی وے جمالی پل اٹک پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی ۔متوفی کی شناخت 45 سالہ...

مسلمان حکمرانوں کو بھلائی کی توفیق، ہدایت اور تقویٰ کیلئے دعا، اے اللہ فلسطینیوں کو دشمن پر غالب فرما: خطبہ حج
ریاض +مدینہ منورہ (ممتاز احمد بڈانی+ نوائے وقت رپورٹ+جاوید اقبال بٹ) مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج میں کہا کہ اے اللہ! فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرما، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کر دے، ان کے قدم اکھیڑ دے۔ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج دیا۔ امام شیخ صالح بن حمید کا کہنا تھا کہ تقوی اختیار کرو، اللہ کی پکڑ بہت سخت ہے، تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، تقویٰ اختیار کرنے پر اللہ جنت عطا فرمائے گا۔ انہوں نے کہا نبی کریمؐ نے فرمایا اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔ نیکو...
کراچی: شہر قائد میں مائی کلاچی بحریہ کمپلیکس کے قریب ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیےسول اسپتال لیجائی گئی ، چھیپا حکام کے مطابق حادثہ ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے پیش آیا ہے۔ تینوں افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار بتائے جاتے ہیں جبکہ متوفی کی شناخت 23 سالہ اشفاق کے نام سے کی گئی جبکہ 20 سالہ احمد اور 30 سالہ عبدالباسط کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم اس حوالے سے پولیس حادثے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے ساڑھے گیارہ شاہ ولی اللہ نگر میں وزنی چیز گرنے سے کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 7 سالہ جہاندان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں سر پر وزنی چیز گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ متوفی کی ورثا لاش بغیر کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے۔
ڈسٹرکٹ جیل ملیرسے فرارہونے والے 25 سالہ قیدی نے ماڑی پورمدنی کالونی میں گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کرلی جبکہ متوفی قیدی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق ماڑی پورتھانے کے علاقے مدنی کالونی میں گھر سے ایک شخص کی گلےمیں پھند لگی لاش لی ہےاطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ متوفی شخص کی شناخت 25 سالہ رضا ولد پرویز مسیح کے نام سے کی گئی،ایس ایچ اوماڑی پورسردارعلی عباسی کے مطابق متوفی شخص رنچھوڑکا رہائشی تھا اورمتوفی شخص ماڑی پورمدنی کالونی میں واقعے اپنی بہن کے گھرآیا تھا۔ بہن اوربنہوئی گھرپرنہ ہونے پرمتوفی نے گلے مین پھندا لگا...
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی مانسہرہ کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوعمر لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی. اس حوالے سے ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے لڑکے کی شناخت 11 سالہ شام ولد ویرمال کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کی غفلت و لاپروائی کے باعث پیش آیا تھا، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ فرار ہونے والے...
حج اور عمرہ کے وزیر توفیق الربیعہ نے عرفات کے دن متوقع بلند درجہ حرارت کا حوالہ دیتے ہوئے عازمین کو گرمی کی تھکن سے بچنے کے لیے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اپنے مخصوص کیمپوں میں رہنے کی تاکید کردی۔ یہ بھی پڑھیں: حج میڈیا فورم: مناسکِ حج کی پیشہ ورانہ کوریج کا نیا باب سعودی گزٹ کے مطابق توفیق الربیعہ نے خبردار کیا کہ گروپوں کا بلاوجہ پیدل چلنا ہجوم کے بہاؤ اور حاجیوں کی حفاظت کے لیے خطرہ ہے۔ وزیر نے یہ بات 49 ویں عظیم الشان حج سمپوزیم کے موقع پر مختلف ممالک کے حج مشنز کے سربراہان سے ملاقات کے دوران کہی جو اتوار کو جدہ میں اختتام پذیر ہوا۔ الربیعہ نے حج...
لانڈھی فیوچر موڑ پر ٹریلر کی ٹکر سے سرکاری کالج کا اسسٹنٹ پروفیسر جاں بحق ہوگیا، متوفی 4 بچوں کا باپ تھا جبکہ شہر میں دیگر ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا. متوفی کی شناخت 45 سالہ افتخار احمد بھٹو ولد نثار احمد بھٹو کے نام سے کی گئی جو کہ گلشن حدید فیز ون کا رہائشی تھا. متوفی کے بھائی وقار احمد بھٹو اور کزن ڈاکٹر سعید نے ایکسپریس سے گفتگو...
شہر قائد کے علاقے جمشید روڈ پر کھلے مین ہول میں گر کر محنت کش بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمشید روڈ پر قائم پیٹرول پمپ کے سامنے گٹر کا ڈھکن نہ ہونے اور اندھیرے کی وجہ سے بچہ اندر گرا اور جاں بحق ہوگیا۔ بچے کے گٹر میں گرنے کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکین جمع ہوئے جبکہ ریسکیو حکام نے لاش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا اور سڑک بند کر کے احتجاج کیا۔ پولیس کی کارروائی کی یقین دہانی اور کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔ اہل خانہ کے مطابق متوفی بچہ علی چپس فروخت کرتا تھا اور وہ کام کے بعد گھر جارہا تھا کہ راستے...
کراچی: ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب ٹرالر کے نیچے سویا ہوا شخص ٹرالر چلنے کے باعث ٹائروں تلے آکر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کے علاقے ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 02 درویش کانٹے کے قریب ٹرالر کے نیچے سوتے ہوئے شخص پر ٹرالر چڑھ گیا جسے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا. لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ ثناء اللہ ولد امیر خان کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی شخص ٹرالر کا ڈرائیور تھا اور کسی دوسرے ٹرالر کے نیچے سو رہا تھا کہ مذکورہ ٹرالر کے ڈرائیور نے ٹرالر چلا دیا جس...
کراچی کے مختلف علاقوں میں بلندی سے گر کر دو محنت کش زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ 2 نمبر لیبر اسکوائر پیالہ ہوٹل کے قریب بلندی سے گر کر نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 23 سالہ مونش کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او سائٹ بی سجاد خان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے مونش رنچھوڑ لائن ہندو پاڑے کا رہائشی تھا جو کمپنی میں کام کے دوران دوسری منزل سے گرگیا تھا۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ دریں اثنا پریڈی کے علاقے صدر ایم اے جناح روڈ نجی اسپتال کے قریب...
کلفٹن بلاک 2 ضیا الدین اسپتال کے قریب زیر تعمیر عمارت سے گرکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن بلاک 2 ضیاءالدین اسپتال کے قریب واقع ایک زیر تعمیر بلڈنگ کی پندرہویں منزل سے گر کر ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ بدھ کی شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملنے پرپولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کارموقع پرپہنچے اور لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او ریاض نیازی کے مطابق متوفی کی شناخت 24 سالہ علی اصغر ولد جلال خان کے نام سے ہوئی، جو بلڈنگ کی بالائی منزل سے ریمپ اتاررہا تھاکہ وہ اپنا توازن برقرارنہیں رکھ سکا اور پندرویں منزل...
کراچی میں پی آئی ڈی سی کے قریب نجی ہوٹل کی ساتویں منزل کے کمرے سے ایک شخص کی لاش ملی، متوفی دو دن قبل ہی بیرون ملک سے کراچی پہنچا تھا۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، لاش کی شناخت ندیم قادر شبیر قریشی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کا آبائی تعلق صادق آباد ہے جس نے بیرون ملک میں رہائش اختیار کر رکھی تھی ، متوفی دو روز قبل بیرون ملک سے آیا تھا اور دفتر کی جگہ تلاش کر رہا تھا۔گزشتہ روز ندیم کی طبیعت خراب ہوئی تو نجی ہوٹل کی انتظامیہ نے اسپتال بھی منتقل کیا تھا، پولیس کے مطابق متوفی ندیم کی طبعی موت ہوئی...
نارتھ کراچی میں گھرسے نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی ہے۔پولیس نےواقعے کو خودکشی قرار دیگر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کےعلاقے نارتھ کراچی سیکٹرفائیوایم میں واقع گھرکی بالائی منزل سے نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی ہے اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کوقانونی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ مدثر ولد عبدالحمید کے نام سے کی گئی۔متوفی نوجوان نجی مطب میں ملازمت کرتا تھا۔ ایس ایچ او بلال کالونی محمد ناصرخان نے بتایا کہ متوفی نوجوان صبح 10 بجے سوکراٹھا کراٹھا اورگھرکی بالائی منزل پرجا کر اس نے رسی کا پھندا لگا کرپنکھے...
شہر قائد کے علاقے بلدیہ توحید محلہ میں کمسن بچہ ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق توحید محلے میں گھر کے پاس کھیلنے والا بچہ بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے ٹرک تلے آکر جاں بحق ہوا۔ حادثے کے بعد متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کی شناخت 3 سالہ احمد ولد رئیس کے نام سے ہوئی۔ ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری جاوید اختر نے بتایا حادثے کے الیکٹرک کے منی ٹرک کو ریورس کرتے ہوئے پیش آیا ہے جس میں متوفی اور ٹرک ڈرائیور دونوں ایک محلے ہیں تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا...
جاں بحق باپ بیٹے منگھوپیر کے رہائشی تھے اور ان کا آبائی تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فرسٹ ایئر کا طالب علم والد کے ساتھ امتحان دینے کیلئے کالج جاتے ہوئے تیز رفتار کوچ کی ٹکر لگنے سے والد سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 15 ارم اسٹور کے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے، جس پر زخمی باپ کو نجی اسپتال، جبکہ زخمی بیٹے کو پہلے عباسی اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں باپ بیٹے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ بعد ازاں دونوں باپ بیٹے کی لاشیں قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی...
سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ اللہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو حلف کی پابندی کرنے کی توفیق دے۔ اسلام آباد میں یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ زیادہ مل جول نہ رکھیں۔ ہم جب کسی کے ساتھ بیٹھتے ہیں تو اس پر بحث شروع ہو جاتی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔ انصاف تو اللہ کا کام ہے، ہم تو بس فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین...
کراچی: سپرہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور اس کا 9 سالہ بھانجہ زخمی ہوگیا ، متوفی کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے سپر ہائی وے خان جی ریسٹورنٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور 9 سالہ بچہ زخمی ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ عدنان خان ولد سعید خان اور زخمی کی 9 سالہ عفان ولد عمیر کے نام سے کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی:...
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری بنگالی دھکے کے قریب پانی میں گر کر نوعمر لڑکا ڈوب گیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے نکال ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 13 سالہ محمد حسین کے نام سے کی گئی جو کہ قریبی آبادی کا رہائشی تھا جبکہ واقعہ اتفافیہ طور پر گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ متوفی کی ورثا لاش بغیر پولیس کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے تاہم ابراہیم حیدری پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
کراچی: ملیر میں ملازمت سے نکالنے پر دلبرداشتہ ہونے اور بے روزگاری سے تنگ آکر چار بچوں کے باپ نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے کے علاقے ملیر نورانی مسجد کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا، متوفی کی شناخت 30 سالہ عبدالمتین ولد عبدالمجید کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ملیر سٹی فراصت شاہ نے بتایا کہ متوفی شخص چار بچوں کا باپ تھا اور گھریلو آلات بنانے والی نجی الیکٹرانک کمپنی میں ملازم...
لاہور(نامہ نگار)گلبرگ میں لبرٹی چوک پارکنگ پلازہ کے تہہ خانے سے سامان چرانے کی کوشش میں نوجوان لوہے کے جنگلے میں پھنس کر ہلاک ہوگیا ۔پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق تہہ خانے سے سامان چوری کرنے کی نیت آنے والا نامعلوم ملزم تہہ خانے میں لگے لوہے کے تنگ جنگلے میں منہ پھنس جانے سے ہلاک ہو گیا۔متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے۔اس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد واٹر ٹینکر کو مشتعل افراد کے ہاتھوں جلنے سے بچا کر قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سعید آباد کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 ای میں خونی واٹر ٹینکر نے نماز پڑھنے والے بزرگ شہری کو روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔ ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 75 سالہ عارف خان کے نام سے کی گئی، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی جائے وقوعہ کے قریب ہی گلی کا رہائشی تھا اور نماز پڑھنے جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران متوفی واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، جبکہ حادثے...
ویب ڈیسک:شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے مزید 3 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا کہ نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے خمیسو گوٹھ چانڈیو چوک کے قریب ٹرک کے نیچے کام کرنے والا 60 سالہ عزیز اللہ اچانک ٹرک چل جانے سے اسی کے ٹائروں تلے کچل کر شدید زخمی ہوگیا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا پولیس حکام نے بتایا کہ لیاقت آباد تھانے کی حدود غریب آباد چوک پر ٹریفک حادثے میں 55 سالہ رفاقت جاں بحق جبکہ چالیس سالہ عبدرالرحمان زخمی...
کراچی: کراچی میں سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز مزید تین شہری جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوکراچی میں اپنے ہی ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر شدید زخمی شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا کہ نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے خمیسو گوٹھ چانڈیو چوک کے قریب ٹرک کے نیچے کام کرنے والا 60 سالہ عزیز اللہ اچانک ٹرک چل جانے سے اسی کے ٹائروں تلے کچل کر شدید زخمی ہوگیا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ قبل ازیں لیاقت آباد تھانے کی حدود غریب آباد...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں مزید چار شہری جاں بحق ہوگئے جس کے بعد رواں سال کے 104 روز میں اموات کی تعداد 87 تک پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیریں جناح کالونی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے وقوعہ سے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 23 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی۔ اس سے قبل اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں مسافر مزدا کی ٹکر سے 45 سالہ امبرین نامی خاتون جاں بحق ہوئیں، وہ اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھیں۔ پولیس...
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ریٹائرڈ اور انتقال کر جانے والے ملازمین کی بیواؤں کی پنشن بوگس پنشرز کے نام سے نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا جو چیئرمین نثار کھوڑو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ریٹائرڈ اور انتقال کر جانے والے ملازمین کی بیواؤں کی پنشن بوگس پنشنرز کے ذریعہ نکالی جاتی رہی ہے اور 2 ارب 21 کروڑ روپے کے پنشن فنڈز میں ماہانہ کروڑوں روپے بوگس پنشنرز کے نام سے نکلوائے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بوگس پنشنرز کے نام 667 ملین نکلوانے پر کے ڈی اے ڈائریکٹر فنانس کو معطل کیا گیا جب کہ...
کراچی میں پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر لنک روڈ کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ کے ساتھ لگے ہوئے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جبکہ حادثے میں کار بری طرح سے تباہ ہوگئی۔ متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے فاطمہ بقائی اسپتال ٹول پلازہ پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 18 سالہ احمد کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی 25 سالہ شیر محمد کو طبی امداد فراہم کی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی بلوچ گوٹھ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے کمسن لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ شیرشاہ پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کچی آبادی کے قریب ٹریفک حادثے میں کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 8 سالہ شرجیل ولد واحد بخش کے نام سے کی گئی، ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن آغا اسلم نے بتایا کہ حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس کا ڈرایئور موقع سے ٹریکٹر سمیت فرار ہوگیا...
کراچی:کورنگی میں تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق شہری کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، متوفی سیکیورٹی ادارے کا ریٹائرڈ اہل کار اور دواساز کمپنی میں سیکیورٹی آفیسر تھا، گھر کا واحد کفیل اور تین بچوں کا باپ تھا۔ بدھ کو کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 41 سالہ محمد عدنان خان موقع پرجاں بحق ہوگیا تھا۔محمد عدنان کی نماز جنازہ بعد مغرب سرجانی فیضان مدینہ مسجد میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں متوفی کے اہل خانہ عزیز و اقارب اورعلاقہ مکین بڑی تعداد شریک ہوئے۔ بعدازاں متوفی محمد عدنان کو مقامی قبرستان...
اورنگی ٹاؤن بنارس اباسین ہوٹل کے قریب ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن بنارس اباسین ہوٹل کے قریب ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد ہوئی جس کے بعد چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ متوفی کی عمر 35 سال کے قریب اور فوری طور پر متوفی کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
کراچی: شیر شاہ شاہین ہوٹل کے قریب عیدالفطر کے پہلے روز سیوریج نالے میں دھماکے سے زخمی ہونے والا نوعمر لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول اسپتال برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او شیر شاہ نند لعل نے بتایا کہ سیوریج نالے میں گیس بھرنے کے دوران جس وقت دھماکا ہوا تھا 14 سالہ اسد وہاں پر اپنی موٹر سائیکل کے ساتھ موجود تھا اور اسے کک مارتے ہوئے اسٹارٹ کر رہا تھا، دھماکے سے نوعمر لڑکا اسد جھلس کر زخمی ہوگیا تھا جو ہفتے کی شام زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی ، اسد کی میت...
کراچی میں مختلف واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن سیکٹر 36 کچی آبادی کے قریب سانپ کے ڈسنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ عمر کے نام سے کی گئی جبکہ منگھوپیر مائی گاڑی نہر میں ڈوب کر کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 10 سالہ احسن کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف مقامات سے 5افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق مصری شاہ تیزاب احاطہ کے قریب 60سالہ رکشہ ڈرائیور حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گیا،متوفی کی شناخت 60سالہ محمد احمد کے نام سے ہوئی جو منچن آباد بہاولنگر کا رہائشی تھا۔شفیق آباد کے علاقے سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والا 75سالہ بزرگ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔(جاری ہے) مزنگ ٹیمپل روڈ سے 25سالہ نوجوان فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔سبزہ زار پی بلاک کے گھر سے ڈھانچہ نما لاش برآمد ہوئی ہے ، متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جس...
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا اٹک پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 25 سالہ ارسلان کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سائٹ بی سجاد خان نے بتایا کہ حادثہ منی ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ جمعے کی صبح پیش آیا تھا جس میں ایک ہی سڑک پر دوطرفہ ٹریفک کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار اور منی ٹرک آمنے سامنے آگئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو...
کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر نیا ناظم آباد میں واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کی جانب سے لی۔ تفصیلات کے مطابق نیا ناظم آباد مین گیٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ریسکیو حکام نے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت ابراہیم خان کے نام سے ہوئی جس کی عمر 30 سال ہے۔ متوفی منگھوپیر پختون آباد سیکٹر 2 کا رہائشی تھا۔ منگھوپیر پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ واٹر ٹینکر کو قبضے مین لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے واٹر ٹینکر ڈرائیور کو...
---فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور محمد یوسف نے سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ سے ملاقات کی۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودی وزیر کی ملاقات کے دوران حجاج کے لیے انتظامات پر تبادلۂ خیال اور رجسٹریشن سے متعلق مسائل پر بات چیت کی گئی۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ موجودہ سعودی حکومت نے حرمین شریفین کی تاریخی توسیع کی، عوام کو بہتر سے بہتر سہولتیں دینے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ حج 2025 بچوں کو ساتھ لے جانے پر پابندی عائد اسلام آباد بڑی تعداد میں عازمین حج کے لیے شاید یہ... دوسری جانب سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق نے کہا کہ حجاج کرام کو سہولتیں دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، حجاج کرام اور...
ملیر میمن گوٹھ پاکستان ہوٹل کے قریب درخت سے گر کر نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سالہ راحیل کے نام سے کی گئی جو کہ درخت پر چڑھنے کے دوران اتفاقیہ طور پر گر جاں بحق ہوگیا جبکہ وہ ملیر کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
مظفرآباد: پسند کی شادی میں ناکامی پر دریا میں چھلانگ لگانے والے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی لاش دریائے جہلم میں چناری کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اوڑی میں خودکشی کرنے والے 22 سالہ نوجوان کی لاش چناری کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔ جس کی شناخت 22 سالہ یاسر حسین کے نام سے ہوئی۔ متوفی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقہ بس گراں ، اوڑی ضلع بارہ مولہ سے ہے۔ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات مقامی لوگوں کی اطلاع پردریا کنارے لگی لاش کوریسکیو کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے حکام اورلواحقین نے رابطہ کیا تو لاش کوغیرفعال چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ سے واپس بھیجا جائے گا، متوفی یاسر...
اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ ٹول پلازہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور کوسٹر میں تصادم ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ نیشنل ہائی وے لنک روڈ ٹول پلازہ کے قریب کوسٹر اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش اسٹیل ٹاؤن پولیس نے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچائی جسے بعدازاں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور تھا جس کی فوری شناخت نہیں ہو سکی جبکہ زخمی ڈرائیور 40 سالہ عمیر کوسٹر کا ڈرائیور ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔