یکجہتی :غزہ مارچ کی تیاریاں تیز،عوامی رابطہ مہم جاری،توفیق الدین صدیق کی زیر صدارت جائزہ اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امریکی پشت پناہی سے غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت ، فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اور اہل ِ غزہ و فلسطین سے بھر پور اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کے تحت اتوار05اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر 3بجے دن ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی ’’یکجہتی غزہ مارچ‘‘ کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں ، شہر بھر میں جماعت اسلامی کے کارکنان و ذمہ داران بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں جبکہ علمائے کرام ، آئمہ مساجد ، تاجروں و صنعتکاروں ، وکلاء ، اساتذہ اور مزدوروں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سے رابطہ اور مارچ میں شرکت کی دعوت
دینے کا سلسلہ جاری ہے ، علاوہ ازیں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت بھی حلقہ جات کی سطح پر خواتین سے رابطہ و شرکت کی دعوت دی جارہی ہے ، مارچ میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گی ۔ دریں اثناء جماعت اسلامی کے سیکرٹری توفیق الدین صدیقی کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں ’’یکجہتی غزہ مارچ ‘‘ کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں تشکیل دی گئیں مختلف کمیٹیوں کے ذمہ داران کا اجلاس ہوا اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں علمائے کرام ، تاجروں اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سے رابطوں و ملاقاتوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ ذمہ داران نے بتایا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور شہر بھر کی تاجر تنظیموں و مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور مختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے ’’یکجہتی غزہ مارچ ‘‘ کی مکمل حمایت کا اعلان اور شرکت کی یقین دہائی کرائی گئی ہے اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ توفیق الدین صدیقی نے ذمہ داران کو ہدایات کی کہ شہر بھر سے لاکھوں کی تعداد میں مرد و خواتین ، نوجوان ، طلبہ ، وکلاء ، اساتذہ ، تاجر مزدور ، ڈاکٹرز ، انجینئرز اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کی مارچ میں شرکت کے پیش نظر بڑے پیمانے پر انتظامات و تیاریاں کیں جائیں ۔05اکتوبر کو پورا کراچی مسلکی و سیاسی ، لسانی و علاقائی وابستگیوں او اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گھروں سے نکلیں گے ۔علاوہ ازیں مارچ کی تیاریوں اورعوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جمعہ 3اور ہفتہ 4اکتوبرکوشہر کے مختلف اہم پبلک مقامات اور بڑی شاہرائوں پر یکجہتی کمیپ لگائے جائیں گے جبکہ جمعہ کو شہر بھر میں کارنر میٹنگز کی جائیں گی، ہینڈ بلز بھی تقسیم کیے جائیں گے اور شہریوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی شرکت کی
پڑھیں:
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف ملکی معیشت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">