لانڈھی فیوچر موڑ پر ٹریلر کی ٹکر سے سرکاری کالج کا اسسٹنٹ پروفیسر جاں بحق ہوگیا، متوفی 4 بچوں کا باپ تھا جبکہ شہر میں دیگر ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا.

 متوفی کی شناخت 45 سالہ افتخار احمد بھٹو ولد نثار احمد بھٹو کے نام سے کی گئی جو کہ گلشن حدید فیز ون کا رہائشی تھا. متوفی کے بھائی وقار احمد بھٹو اور کزن ڈاکٹر سعید نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متوفی 4 بچوں کا باپ تھا جس میں 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ہیں.

متوفی شعبہ تدریس سے وابستہ اور پریمئیر کالج شاہ فیصل کالونی میں ریاضی کا اسسٹنٹ پروفیسر جبکہ آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا. انھوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا ہے کہ حادثے کے بعد افتخار احمد کا اگلا دھڑ ٹریلر کے پہیوں تلے دبا ہوا تھا اور لوگ موبائل سے ان کی ویڈیو بنانے میں لگے ہوئے تھے لیکن کسی نے انھیں نکالنے کی کوشش تک نہیں کی تاہم اسی دوران چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچے اور سخت جدوجہد کے بعد جیک لگا کر ٹریلر کو اوپر اٹھا کر افتخار احمد کو نکال کر اسپتال پہنچایا گیا اس وقت تک تو حادثے کا ذمہ دار ٹریلر کا ڈرائیور بھی ساتھ تھا تاہم اسپتال پہنچ کر وہ غائب ہوگیا۔

متوفی کے بھائی اور کزن کا کہنا ہے کہ شہر میں موت بانٹنے والی ہیوی گاڑیاں روز شہریوں کی جان لے رہی ہیں اور متعلقہ حکام چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔ متوفی کی لاش پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد بھائی اور کزن کے حوالے کر دی بعدازاں متوفی کی لاش غسل و کفن کے لیے چھیپا سردخانے لیجائی گئی جسے متوفی کی رہائش گاہ پر منتقل کر دیا گیا۔

متوفی کی میت اس کی رہائش گاہ پہنچی تو کہرام مچ گیا خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں جبکہ متوفی کی تدفین بعد نماز مغرب اسٹیل ٹاؤن قبرستان میں عمل میں ہوئی۔

دوسری جانب ماڑی پور کے علاقے حب ریور روڈ پر ٹریفک حادثے میں ضعیف العمر شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔ متوفی کی شناخت 65 سالہ منیر احمد دھاریجو کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر اور مواچھ گوٹھ نورشاہ محلے کا رہائشی تھا۔

 متوفی کے بیٹوں نے بتایا کہ ان کا والد 8 بچوں کا باپ ہے جس میں  7 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے ، متوفی کا آبائی تعلق نوشہرو فیروز سے تھا جبکہ متوفی نجی سکیورٹی کمپنی میں بطور سیکیورٹی گارڈ تھا جو کہ کھارادر میں قائم نجی بینک میں ڈیوٹی انجام دیتا تھا۔

 انھوں نے بتایا کہ متوفی منیر احمد ہفتے کی صبح 6 بجے ڈیوٹی پر جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے صبح 10 بجے ماڑی پور تھانے سے اطلاع آئی کہ ان کے والد حب ریور روڈ پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔ اس اطلاع پر وہ تھانے پہنچے تو بتایا کہ سول اسپتال چلے جاؤ اور جب وہاں پہنچے تو والد کا انتقال ہوچکا تھا۔

ورثا کے مطابق میت تدفین کے لیے نوشہرو فیروز لیجائی جائیگی۔ علاوہ ازیں کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے قیوم آباد جام صادق پل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او محمد علی نیازی نے بتایا کہ متوفی کی شناخت عبیہ صداقت کے نام سے کی گئی جو ناظم آباد کا رہائشی تھا پولیس نے ڈرائیور دلبر کو گرفتار کر کے ٹریلر کو قبضے میں لے لیا ہے۔

دریں اثنا شارع فیصل کارساز ٹوٹل پمپ کے قریب  ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار جاں بحق جبکہ اس کی والدہ زخمی ہوگئی ، متوفی کی لاش اور زخمی خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 27 سالہ محمد شمعون اور زخمی خاتون کی شناخت 50 سالہ انجم زوجہ محمد منصور کے نام سے ہوئی ۔

ہیڈ محرر تھانہ شارع فیصل راحیل نے بتایا کہ ماں اور بیٹا موٹر سائیکل پر ملیر سے اپنے گھر لیاقت آباد کی جانب جارہے تھے کہ تیز رفتار کار نے انھیں ٹکر ماری تھی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ متوفی کے بھائی کی مدعیت میں کار سوار گرفتار ڈرائیور عرفان کے خلاف درج کرلیا ہے ۔

علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن میں دو سالہ ایمان نامی بچی تیز رفتار بس کے نیچے آکر زندگی کی بازی ہار گئی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسپتال منتقل کی متوفی کی شناخت جاں بحق ہوگیا نے بتایا کہ کے نام سے متوفی کے کہ متوفی کی گئی کی ٹکر کی لاش

پڑھیں:

کراچی، 11 سالہ بچی کے قتل کیس میں پیشرفت، تحقیقات میں اہم انکشافات

شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے گھر سے ایک روز قبل ملنے والی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن سے نوعمر لڑکی کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

پولیس سرجن کے مطابق نوعمرلڑکی کے پوسٹ مارٹم کے دوران زیادتی اور گلا گھونٹ کرقتل کرنے کے شواہد ملے ہیں۔

سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ایم ایل او کی جانب سے پولیس کوزبانی طورپرنوعمر لڑکی کوگلا گھونٹ کرقتل کیے جانے کا بتایا گیا ہے ، تاہم نو عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیرکو سرجانی ٹاؤن سیکٹر51 میں گھرکی چھت سےنوعمرلڑکی کی پھندا لگی لاش ملی تھی جسے پولیس نے تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا تھا۔

نوعمرلڑکی کی شناخت 11 سالہ آسیہ کے نام سے کی گئی تھی۔  گزشتہ روزپولیس سرجن ڈاکٹرسمعیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم  کے دوران  نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں جبکہ نوعمرلڑکی کورسی یا کسی اور چیز سے گلا گھونٹ کرقتل کیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران تمام ضروری حیایاتی، کیمیائی تجزیے اورزیریلے مادوں کے تعین، ڈی این اے پروفائلنگ اورکراس میچنگ کے لیے تمام پر نمونے محفوظ کرلیے گئے ہیں۔

ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن عرفان آصف کے مطابق ایم ایل او کی جانب سے پولیس کوزبانی طورپرنوعمر لڑکی کوگلا گھونٹ کرقتل کیے جانے کا بتایا گیا ہے، تاہم نو عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔

انھون نے بتایا کہ ایم ایل او کی جانب سے تحریری طور پر پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد نوعمر لڑکی کے قتل کا مقدمہ سرکار مدعیت میں درج کیا جائے گا۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد بچی کی لاش ورثا کے حوالے کردی تھی اورمقتولہ بچی کی تدفین بھی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے؟
  • غزہ میں خواتین سڑکوں پر بچوں کو جنم دینے پر مجبور، اقوام متحدہ کا انکشاف
  • کراچی: گلشنِ معمار میں فائرنگ، پنکچر لگوانے والا پولیس اہلکار جاں بحق
  • بلوچستان کا پورا بوجھ کراچی کے سول اور جناح اسپتال اٹھا رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
  • کراچی، 11 سالہ بچی کے قتل کیس میں پیشرفت، تحقیقات میں اہم انکشافات
  • شادی کے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کی واپسی، ‘زبردستی’ کے رشتے سے بھاگ کر سڑکوں پر پھرنے کا انکشاف
  • کراچی، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق
  • کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی، عباسی شہید اسپتال کے خواتین وارڈ کے افتتاح پر مرد مریضوں کی موجودگی، حقیقت سامنے آگئی