عیدالاضحی کے دوران 4افراد ٹریفک حادثات میں جاںبحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں چارافراد جاں بحق ہوگئے ٹریفک حادثات ،اسٹیل ٹائون ،سائٹ سپرہائی وے ،الفلاح اورکلری تھانے کی حدود میں پیش آئے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹائون تھانے کے حدود گھگھر پھاٹک زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میںا یک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ فضل رحمان ولد گل زمان کے نام سے کی گئی متوفی شخص موٹرسائیکل پرسوار تھااور تیزرفتاررکشے کی ٹکر سے جاں بحق ہوا۔سپرہائی وے جمالی پل اٹک پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی ۔متوفی کی شناخت 45 سالہ وکیو ولد محمد عیسیٰ کے نام سے کی گئی متوفی شخص راہ گیر تھا اور تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے جاں بحق ہوا ۔ سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی یو ٹرن کے قریب ہائی ایس اور رکشے میں تصادم 01 رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی سائوتھ مہروز علی کے مطابق پولیس کو ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا جس کی شناخت یاسر خان ولد ضابت خان کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ملزم کا ساتھی ادریس کارروائی کے دوران فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔